کرناٹک: بجرنگ دل کا رکن کے قتل پراحتجاج اور آتشزنی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-02-2022
کرناٹک: بجرنگ دل کا رکن کے قتل پراحتجاج اور آتشزنی
کرناٹک: بجرنگ دل کا رکن کے قتل پراحتجاج اور آتشزنی

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

ہندو تنظیم بجرنگ دل کے کارکن کے قتل کے بعد کرناٹک کے شہر شموگا میں کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ شرپسندوں نے شہر کے اندر متعدد گاڑیوں کو نذرآتش کردیا۔

وہیں شہر کے اندر کئی جگہوں پر توڑ پھوڑ اور پتھراؤ بھی کیا ہے۔ واقعے کے بعد احتیاطی طور پر شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

پولیس نے یہ جانکاری دی ہے۔ پولیس نے شرپسندوں پر آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔ بجرنگ دل کا 26 سالہ کارکن ہرش جو درزی کا کام کرتا تھا، کو کل (اتوار، 20 فروری) رات تقریباً 9 بجے نامعلوم افراد نے چاقو سے وار کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اس حملے کے بعد مشتعل لوگوں نے علاقے میں کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔ پولیس نے آتشزدگی کو روکنے کے لیے علاقے میں بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔

اس کےعلاوہ انتظامیہ نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انتظامیہ نے اسکول اور کالجز کو اگلے احکامات تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔