کرناٹک: حجوں کو دھمکی دینے والے شخص کی سپریم کورٹ میں اپیل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-04-2022
کرناٹک: حجوں کو دھمکی دینے والے شخص کی  سپریم کورٹ میں اپیل
کرناٹک: حجوں کو دھمکی دینے والے شخص کی سپریم کورٹ میں اپیل

 

 

نئی دہلی : چنئی کے رحمت اللہ نے کرناٹک میں حجاب کا فیصلہ سنانے والے کرناٹک ہائی کورٹ کے ججوں کو مبینہ طور پر دھمکیاں دینے کے الزام میں اپنے خلاف درج مقدمہ کو منسوخ کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔

 درخواست گزار رحمت اللہ نے درخواست کی کہ متبادل کے طور پر کرناٹک میں ان کے خلاف درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کو کرناٹک سے تمل ناڈو کے مدورائی پولیس اسٹیشن (ٹی این) کو منتقل کیا جائے کیونکہ اسی معاملے کے سلسلے میں ایک اور ایف آئی آر پہلے ہی درج کی جاچکی ہے۔ بدھ کو جب یہ درخواست سماعت کے لیے آئی تو جسٹس سنجیو کھنہ اور بیلا ایم ترویدی کی بنچ نے تمل ناڈو اور کرناٹک کی ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کیا۔ 

 درخواست گزار نے تمل ناڈو کے مدورائی میں گوری پالیم میں عام لوگوں کے ایک چھوٹے سے اجتماع سے خطاب کیا تھا۔ مذکورہ مکتوب میں، درخواست گزار پر اشتعال انگیز تقاریر کرنے کا الزام لگایا گیا تھا اور اس کے نتیجے میں، اس کے خلاف 18 مارچ 2022 کو مدورائی، تمل ناڈو میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اس کے بعد اسے 19 مارچ کو گرفتار کیا گیا اور وہ آج تک حراست میں ہے۔

 عرضی گزار نے کرناٹک میں درج دوسری ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔