کرناٹک : اب حلا ل گوشت پرشروع ہوا تنازعہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-03-2022
کرناٹک : اب  حلال گوشت پرشروع ہوا  تنازعہ
کرناٹک : اب حلال گوشت پرشروع ہوا تنازعہ

 

 

بنگلورو: بنگلور میں اب ایک نیا تنازعہ سامنے آیا ہے۔کچھ دائیں بازو کے گروپوں کے ذریعہ اب ’حلال‘ گوشت کے بائیکاٹ کے ساتھ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری سی ٹی روی نے حلال کھانے کا موازنہ ’اقتصادی جہاد‘ سے کیا۔ پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پرہندوؤں سے حلال میٹ سے دور رہنے کی اپیل کرنے والے پیغامات کی جھڑی لگ گئی۔

خاص طور سے اگادی کے بعد ، جو کہ ہندو نئے سال کا تہوار ہے ۔ اگادی کے ایک دن بعد،’نان ویجیٹیرین‘ ہندوؤں کا ایک طبقہ بھگوان کو گوشت چڑھا تا ہے اور نئے سال کا جشن مناتا ہے۔ کئی لوگ ایسے گوشت پیش کرتےہیں جسے کچھ دائیں بازو کے کارکن لوگوں سے ترک کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ یہ کال کرناٹک کے کچھ حصوں میں ہندو مذہبی میلوں کے دوران مندروں کے آس پاس مسلم دکانداروں پر پابندی کے بعد آئی ہے۔

روی نے بنگلورو میں نامہ نگاروں کو بتایا،’ ’حلال ایک اقتصادی جہاد ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے جہاد کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے تاکہ مسلمان دوسروں کے ساتھ تجارت نہ کریں۔ یہ لگایا گیا ہے۔جب وہ سوچتے ہیں کہ حلال گوشت کا استعمال کیا جانا چاہئے تو یہ کہنے میں کیا لگتا ہے کہ اس کا استعمال نہیں کیا جانا چاہئے ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ حلال گوشت’اپنے بھگوان‘ کو چڑھایا جاتا ہے ، جو انہیں (مسلمانوں ) کو عزیز ہے ۔

لیکن ہندوؤں کے لیے، یہ کسی کا بچا ہوا ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ حلال کو منظم طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ پیداوار صرف مسلمانوں سے خریدے جائیں نہ کہ دوسروںسے ۔ روی نے جاننا چاہا،’ ’جب مسلمان ہندوؤں سے گوشت خریدنے سے انکار کرتے ہیں، تو آپ ہندوؤں سے ان سے گوشت خریدنے پر کیوں اصرار کرتے ہیں؟ لوگوں کو یہ پوچھنے کا کیا حق ہے؟‘‘ حلال گوشت کے بائیکاٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اس طرح کے تجارتی طریقے یک طرفہ نہیں بلکہ دو طرفہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان غیر حلال گوشت کھانے پر راضی ہو جائیں تو یہ لوگ (ہندو) بھی حلال گوشت استعمال کریں گے۔

دریں اثنا، سابق وزیر اعلیٰ اور جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمارسوامی نے ایسے رجحانات کی مذمت کی اور ہندو نوجوانوں سے کہا کہ وہ ریاست کو ’خراب‘ نہ کریں، جو کہ ’نسلی امن اور عقیدہ کا باغ‘ ہے۔ ’’میں حکومت سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ اس ریاست کو کہاں لے جانا چاہتے ہیں۔ میں ہاتھ جوڑ کر ہندو نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ ریاست کو خراب نہ کریں۔ لوگوں کو یاد دلاتے ہوئے کہ وہ ہمیشہ اس دنیا میں نہیں رہیں گے، انہوں نے کہا کہ وہ کرناٹک میں امن اور ہم آہنگی کو خراب نہ کریں۔‘‘ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ امن کو خراب کرنے والوں سے دور رہیں کیونکہ آنے والے دنوں میں مشکلات آئیں گی۔