کرناٹک:گاندھی جینتی پر گوشت کی فروخت پر پابندی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 01-10-2022
کرناٹک:گاندھی جینتی پر گوشت کی فروخت پر پابندی
کرناٹک:گاندھی جینتی پر گوشت کی فروخت پر پابندی

 

 

بنگلورو: کرناٹک کے بنگلورو میں گاندھی جینتی یعنی 2 اکتوبر کو گوشت کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

بروہت بنگلورو مہانگرا پالیکے (بی بی ایم پی) کی جانب سے بھی اس سلسلے میں ایک حکم جاری کیا گیا ہے۔

حکم میں کہا گیا ہے کہ بی بی ایم پی کے دائرہ اختیار میں آنے والی تمام گوشت کی دکانیں اور ذبح خانے اتوار کو بند رہیں گے۔ یہ حکم مقامی زبان میں جاری کیا گیا ہے۔

ماضی میں بھی بی بی ایم پی کی جانب سے گوشت کی فروخت پر پابندی لگائی گئی ہے۔

اگست کے مہینے میں ہی بی بی ایم پی نے ایک حکم کے تحت گنیش چترتھی، جنم اشٹمی، یوم شہدا کے موقع پر گوشت کی فروخت اور جانوروں کے ذبح پر پابندی لگا دی تھی۔ اس سال کے شروع میں رام نومی، بدھ پورنیما کے دن بھی ایسا ہی حکم جاری کیا گیا تھا۔