کانگریس کی اندرونی خلفشار سے ناراض ہیں کپل سبل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 29-09-2021
کانگریس کی اندرونی خلفشار سے ناراض ہیں کپل سبل
کانگریس کی اندرونی خلفشار سے ناراض ہیں کپل سبل

 

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما کپل سبل نے جہاں پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کپٹین امریندر سنگھ کے حمایت میں بیان دیا ہے، وہیں انہوں نے خود پارٹی پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

 کپل سبل نے کہا کہ پنجاب واقعہ کے بعد پہلے بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

پنجاب میں کانگریس پارٹی کے ٹوٹنے کے پیش نظر کپل سبل نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس کی اور پارٹی کو مضبوط کرنے کی وکالت کی۔

اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کانگریس پارٹی میں فیصلے کون لے رہا ہے۔

پنجاب میں کانگریس پارٹی کے ٹوٹنے کے پیش نظر کپل سبل نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس کی اور پارٹی کو مضبوط کرنے کی وکالت کی۔ اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کانگریس میں فیصلے کون لے رہا ہے۔ لوگ پارٹی چھوڑ رہے ہیں ، اس کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔

پارٹی قیادت کے رویہ پر بات کرتے ہوئے کپل سبل نے کہا کہ جن لوگوں کو پارٹی قیادت اپنا خاص سمجھتی ہے وہ پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم (جی 23 لیڈر) وہ نہیں ہیں جو پارٹی چھوڑ کر کہیں اور چلے جائیں گے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کپل سبل پارٹی قیادت سے سوالات کر رہے ہوں۔ راجستھان میں بھی جب اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ کے درمیان جھگڑا جے پور سے دہلی تک بڑھ گیا تو سبل نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔