کورونا کے خلاف جنگ میں کنوردانش کی مودی سے مدد کی اپیل

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-05-2021
بہوجن سماج پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی
بہوجن سماج پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی

 

 

 نئی دہلی

بہوجن سماج پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے اپنے پارلیمانی حلقہ امروہہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کو آگاہ کیا ہے ، اور ان سے مدد کی اپیل کی ہے اترپردیش کے امروہہ سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ کنور دانش علی نے آج اس سلسلے میں وزیر اعظم کو ایک خط لکھا ہے۔

انہوں نے اپنے پارلیمانی حلقہ امروہہ میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی انتہائی سنگین صورتحال کی طرف مسٹر مودی کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے فوری کارروائی اور مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

امروہہ لوک سبھا حلقہ کے عوام کووڈ 19 وبا کی گرفت میں ہیں۔ یہ بیماری ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں تک پھیل چکی ہے ، لیکن اس بیماری سے نمٹنے کے لئے ادویات ، بستر ، آکسیجن اور دیگر طبی سہولیات کی بہت بڑی قلت ہے۔ طبی سہولیات کی شدید کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں حلقہ کے نمائندے کی حیثیت سے لوگوں کے دکھوں کو دیکھ کر وہ بہت غمزدہ ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ اپنے حلقہ کے عوام کو ریلیف دینے اور ان کی جان بچانے میں بے بسی کا اظہار کررہی ہے۔