کانپور تشدد: پتھر پھینکنے کےلیےلوگوں کو ملے تھے پیسے:ایس آئی ٹی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-07-2022
 کانپور تشدد: پتھر پھینکنے کےلیےلوگوں کو ملے تھے پیسے:ایس آئی ٹی
کانپور تشدد: پتھر پھینکنے کےلیےلوگوں کو ملے تھے پیسے:ایس آئی ٹی

 

 

کانپور۔ کانپور میں 3 جون2022 کو ہوئے تشدد کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے عدالت میں ایک کیس ڈائری داخل کی ہے۔گزشتہ ماہ کانپور میں پتھراؤ کے بعد پُرتشدد جھڑپیں ہوئیں، جب ایک مقامی تنظیم نے بی جے پی کی معطل رہنما نوپورشرما کےپیغمبر اسلام کےبارے میں متنازعہ بیان کےخلاف،احتجاج کرنے کے لیے بند کی کال دی۔

کیس ڈائری پبلک پراسیکیوٹر دنیش اگروال نے دائر کی ہے۔

ایس آئی ٹی کی جانچ کے مطابق شرپسندوں کو تشدد پھیلانے کے لیے رقم دی گئی تھی۔

کیس ڈائری میں کہا گیا ہے کہ پتھراؤ کرنے والوں کو مبینہ طور پر 500 سے 1000 روپے دیے گئے۔ اس کے علاوہ فسادات کے دوران پیٹرول بم استعمال کرنے والوں کو مبینہ طور پر 5000 روپے دیے گئے۔

ایس آئی ٹی نے کہا کہ اگر پکڑے گئےتوشرپسندوں کو مفت قانونی مدد کی یقین دہانی کرائی گئی۔

کیس ڈائری میں بتایا گیا ہے کہ شرپسندوں کو ہنگامہ کرنے کے لیے سات سے نو دن کی ٹریننگ دی گئی۔ 3 جون کو کانپور میں ہوئے تشدد میں اب تک 60 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔