کے آر کے کی جان کو خطرہ، بیٹے فیصل مانگی مدد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
کے آر کے کی جان کو خطرہ، بیٹے فیصل مانگی مدد
کے آر کے کی جان کو خطرہ، بیٹے فیصل مانگی مدد

 

 

ممبئی :فلم ناقد کمال رشید کمار(KRK) کے بارے میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ان کے بیٹے فیصل نے اپنے والد کے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا ہے کہ ان کے والد کی جان کو خطرہ ہے۔ بتادیں کہKRK کو 9 دن جیل میں رہنے کے بعد آج ضمانت ملی ہے۔

بتا دیں کہ طویل عرصے کے بعدKRK کے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک کے بعد ایک دو ٹویٹس کیے گئے ہیں۔ یہ ٹویٹKRK کے بیٹے فیصل نے کیا ہے۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے والد کی جان کو خطرہ ہے۔

انہوں نے لکھا، 'میںKRK کا بیٹا فیصل کمال ہوں۔کچھ لوگ ممبئی میں میرے والد کو مارنے کے لیے تشدد کر رہے ہیں۔ میں 23 سال کا ہوں اور لندن میں رہتا ہوں۔ میں نہیں جانتا کہ اپنے والد کی مدد کیسے کروں۔ میں ابھیشیک بچن، رتیش دیش مکھ اور دیویندر فڈنویس سے اپنے والد کی مدد کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ میں اور میری بہن اس کے بغیر نہیں رہ سکتے۔'

 

اپنی دوسری ٹوئٹ میں فیصل نے لکھا کہ 'ہمارے والد ہماری زندگی ہیں۔ میں عوام سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ میرے والد کا ساتھ دیں تاکہ ان کی جان بچائی جا سکے۔ ہم نہیں چاہتے کہ ان کے ساتھ سوشانت سنگھ راجپوت جیسا سلوک کیا جائے۔ غور طلب ہے کہ حال ہی میں کے آر کے کو عدالت سے ضمانت ملی ہے۔ اس کی تصدیق خود ان کے وکیل اشوک سراوگی نے کی ہے۔ اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ آج یعنی جمعرات کو جیل سے باہر آسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کے آر کے کو اکشے کمار، فلمساز رام گوپال ورما اور دیگر کے بارے میں چھیڑ چھاڑ اور مبینہ قابل اعتراض ٹویٹس سے متعلق کیس میں ضمانت مل گئی ہے۔