کاکاتیا رامپا مندرعالمی ثقافتی ورثہ ۔پی ایم نے کیا خوشی کا اظہار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-07-2021
کاکاتیا رامپا مندر
کاکاتیا رامپا مندر

 

 

 نئی دہلی:اقوام متحدہ کی تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) نے تلنگانہ میں کا کاکتیا رودریشور مندر (رامپا) کے مندر کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا۔

اس کا اعلان یونیسکو نے آج سرکاری ٹویٹر ہینڈل نے ٹویٹ سے کیا-۔

اس مندر کو راملن گیشور مندر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، رامپا مندر کاکتیہ حکمران گانپتی دیو ا کے دور میں تعمیر ہوا تھا۔ صدیوں پرانے مندر کو عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز 10 ستمبر 2010 کو یونیسکو کو پیش کی گئی تھی۔ بالآخر اس مندر نے اس فہرست میں جگہ بنالی ہے۔

:وزیر اعظم نریندر مودی نے یونیسکو کے ذریعہ کاکاتیا رامپا مندر کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے لوگوں سے بھی اس پرشکوہ مندر کے احاطے کا دورہ کرنے اور اس کی عظمت کا تجربہ کرنے کی تاکید کی۔

یونیسکو کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا بہترین! سب کو، خاص طور پر تلنگانہ کے لوگوں کو بہت بہت مبارک ہو۔