جور باغ کربلا :مولانا کلب جواد نے کھٹکھٹایا امت شاہ کا دروازہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-02-2022
 جور باغ کربلا :مولانا کلب جواد نے کھٹکھٹایا امت شاہ کا دروازہ
جور باغ کربلا :مولانا کلب جواد نے کھٹکھٹایا امت شاہ کا دروازہ

 

 

لکھنو : مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری اور امام جمعہ مولانا کلب جواد نقوی نے دہلی پولیس پر درگاہ شاہ مردان کربلا جور باغ کی ہزاروں کروڑ کی وقف املاک پر قبضہ کرنے کے ملزمین کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بگڑتی ہوئی صحت کے باوجود مولانا نے وزیر داخلہ امت شاہ اور کمشنر دہلی پولس سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سازش کا پتہ لگائیں اور غنڈوں کے خلاف کارروائی کریں۔

مولانا نے کہا کہ اس میں ناکام ہونے پر وہ خود دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر پہنچ کر گرفتاری دیں گے۔

مولانا کلب جواد نے کہا کہ دہلی کے جورباغ کربلا پر دہائیوں پرانا قبضہ قانونی جنگ کے بعد سال 2019 میں خالی ہوا تھا۔ انہوں نے دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان پر کیس کے دوران وقف مافیا کی مدد کرنے کا الزام لگایا۔ اس سلسلے میں پولیس کمشنر کو ثبوتوں کے ساتھ تحریری شکایت دی گئی ہے۔ مولانا نے وزیر داخلہ امیت شاہ اور دہلی پولیس کمشنر سے اس سازش کا پتہ لگانے کا مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او لودھی کالونی پرفل کمار جھا کس کے کہنے پر یہ کام کر رہے ہیں۔