بورس جانسن احمد آباد پہنچے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-04-2022
 جانسن کا احمد آباد میں شاندار استقبال
جانسن کا احمد آباد میں شاندار استقبال

 

 

احمد آباد : برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن آج دو روزہ دورے پر ہندوستان پہنچ گئے ہیں۔ احمد آباد پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ لوگوں نے ہاتھ میں ترنگے اور ویلکم ٹو انڈیا کے پلے کارڈز کے ساتھ برطانوی وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وہسابرمتی گاندھی آشرم جائیں گے۔

 یہ پہلا موقع ہے جب کوئی برطانوی وزیر اعظم گجرات کا دورہ کر رہا ہے۔ گجرات میں برطانوی وزیراعظم کئی اہم مشترکہ تجارتی سرمایہ کاری کی تجاویز کا اعلان کریں گے۔

ہندوستان اور برطانیہ دونوں آزاد تجارتی معاہدے کے حوالے سے مثبت رویہ دکھا رہے ہیں۔ توقع ہے کہ جانسن کا یہ دورہ اس سمت میں اہم پیش رفت کرے گا۔ برطانیہ ہندوستان کے ساتھ سالانہ ٹرن اوور کو 2.89 لاکھ کروڑ تک لے جانے کا خواہاں ہے۔  برطانوی وزیراعظم جمعرات کو گجرات میں کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ شام کو دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔ 22 اپریل کو مودی کے ساتھ سربراہی ملاقات کریں گے۔ برطانوی وزیر اعظم کے دورہ ہند سے پہلے 'نیو ایرا ٹریڈ ڈیل' (ارلی ہارویسٹ ڈیل) کے بارے میں کافی بحث ہو رہی ہے۔ یہ معاہدہ آزاد تجارتی معاہدے سے الگ بتایا جا رہا ہے۔

 ابتدائی فصل کا یہ سودا نہ صرف سامان اور خدمات اور سرمایہ کاری کا احاطہ کرے گا بلکہ املاک دانش کے حقوق، جغرافیائی اشارے (جی ون ٹیگ) اور پائیدار ترقی کا بھی احاطہ کرے گا۔ جانسن کے دورے کے دوران اس پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔