جودھپور: شاعر و صحافی عادل اختر کی دردمندانہ اپیل

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-01-2022
جودھپور: شاعر و صحافی عادل اختر کی دردمندانہ اپیل
جودھپور: شاعر و صحافی عادل اختر کی دردمندانہ اپیل

 

 

آواز دی وائس، جودھپور

 جودھپور کےممتاز و معروف شاعر اور صحافی عادل اختر ان دونوں بہت برے دور سے گزر رہے ہیں۔ وہ کبھی مشاعروں کی جان ہوا کرتے تھے تو صحافت اور کالم نویسی میں بھی انہوں نے خوب شہرت کمائی۔

تاہم آج ان کا کوی پرسان‌حال نہیں ہے۔ انہیں مدد کی ضرورت ہے۔ مگر ادب اور صحافت کی شہرت شرم اور لحاظ کی وجہ سے وہ کسی سے کہہ نہیں پاتے۔آپ اخلاقی فرض سمجھ کر ان کی مدد کر سکتے ہیں۔

 عادل اختر کی طرف سے کچھ لوگوں نے وزیر اعلی راجستھان اشوک کہلوت سے ان کی مدد کرنے کے لیے اپیل کی ہے۔

درخواست میں عادل اختر کی طرف سے وزیر اعلی سے کہا گیا ہے کہ میں ایک عمر رسیدہ بزرگ بیمار شاعر اور صحافی ہوں اور بہت مشکل میں ہوں۔ براے مہربانی راجستھان پترکار کلیان کوش یا ساہتیہ کارکلیان کوش سے میری مالی مدد کی جائے۔

اختر نے کہا ہے کہ میں اب نہ صاف دیکھ سکتا ہوں اور نہ کما سکتا ہوں۔ میں بی پی اور ہارٹ پیشینٹ ہوں۔ انہوں نے وزیر اعلی سے گزارش کی ہے کہ سینئر صحافی کے نوٹیفکیشن اور پنشن رولز میں ترمیم کی جائے۔ انک ا کہنا ہے کہ راجستھان جرنلسٹ ویلفیئر فنڈ کے ذریعہ مدد کروانے کی تکلیف کریں۔

 ان کی درخواست ہے کہ راجستھان حکومت‌60 سال سے زیادہ‌عمر کے صحافیوں کے لیے تعلیمی قابلیت کی شرط کو ختم کرے۔ کیونکہ جو بوڑھے بیمار اور غریب صحافی ہیں وہ اس حالت کی وجہ سے منظور شدہ صحافیوں کو ملنے والی سہولیات سے محروم ہیں۔ ‌‌

 انہوں نے اس تناظر میں تجویز دی ہے کہ راجستھان حکومت کوایسے صحافیوں کی فہرست ضلع پبلک ریلیشن آفس سے حاصل کرے اور انہیں قبول کرتے ہوئے ان کی عزت افزائی کرے۔

 ان کی جانب سے گزارش کی گئی ہے کہ 60 سال سے زائد عمر کے صحافیوں کو پنشن دی جائے، چاہے ان کا اکریڈیشس ہو یا نہ ہو، تاکہ وہ باقی کی زندگی عزت آرام اور سکون کے ساتھ گزار سکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قوانین میں نرمی دے کر انہیں یہ سہولت فراہم کی جانی چاہئے۔

ان کا کہنا ہے کہ صحافت کے میدان میں ان کی خدمات کو دیکھا جائے، یہ نہیں کہ وہ عہد حاضر میں بھی لکھنے کا کام کرتے ہیں یا نہیں۔ عمر کے اس مرحلے پر پہنچ کر ان کے ہاتھوں اور آنکھوں کی طاقت کم ہو گئی ہے۔

اس لیے ریاستی حکومت کو بجٹ سیشن میں خصوصی آرڈیننس کے ذریعے اکریڈیسن اور صحافی پنشن کے قوانین میں ترمیم کرنا چاہیے۔عادل اختر کی مدد کے لیے راجستھان اردو اکیڈمی سے بھی اپیل کی گیی ہے۔۔

آپ بھی کر سکتے ہیں مدد ‌نام

عادل اختر: شاعر صحافی، جودھپور

رابطہ :91 81188 34092

 نام : عادل اختر والد کا نام عبدالرزاق مرحوم

عمر : 75 برس بیماری ، ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماری

بینک: کینرا بینک، جالوری گیٹ برانچ، جودھپور

اکاؤنٹ کا نمبر. 1088101069403

IfSC کوڈ- cnrb 000108i