جامعہ ملیہ اسلامیہ: ’لووژن امپیئرمینٹ‘ پر آن لائن ورکشاپ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-02-2022
جامعہ ملیہ اسلامیہ: ’لووژن امپیئرمینٹ‘ پر آن لائن ورکشاپ
جامعہ ملیہ اسلامیہ: ’لووژن امپیئرمینٹ‘ پر آن لائن ورکشاپ

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

شعبہ تعلیمات، ٹریننگ اینڈ نان فارمل ایجوکیشن،فیکلٹی آف ایجوکیشن،جامعہ ملیہ اسلامیہ،کی جانب سے ناقص بصار ت کے موضوع پر مؤرخہ پانچ فروری دوہزار بائیس کو ایک روزہ آن لائن ورکشاپ منعقد کیا گیا۔

پروگرام کے انعقاد کا مقصد طلبا و اساتذہ میں اس مسئلے کے تئیں بیداری اور حساسیت کو فروغ دینا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ ماہ فروری کو کم بصارت بیداری کے بین الاقوامی مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ افتتاحی اجلاس میں صدر شعبہ کے ساتھ کور س کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر فیض اللہ خان نے متعلقہ موضوع کے ماہرین کا استقبال کیا۔

سوربھ رے پروگرام کوآرڈی نیٹر ورکشاپ کے اغراض و مقاصد اور اس کی کاروائی پر زور دیا۔پروفیسر ناہید ظہور،صدر شعبہ نے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔پروگرام کے پہلے اجلاس میں ڈاکٹر سونیا سریواستوا، صدر ڈاکٹر شیراف چیریٹی آئی ہاسپٹل نے آنکھ سے متعلق مسائل کو جو مختلف ناقص بصارت کے لیے ذمہ دار ہیں ان کو اجاگر کیا۔صفائی ستھرائی، صحت اور ریگولرچیک اپ کو ترجیح دیتے ہوئے انھوں نے معاشر ے میں صحت مند آنکھوں کے فروغ پر زور دیا۔

پروگرام کے دوسرے اجلاس میں ڈاکٹر نسیم اختر،چیف آپٹومیٹرسٹ ڈاکٹر شیراف چیریٹی آئی اسپتال نے حکومت کے رہنما خطوط کی وضاحت کرتے ہوئے آلات کی فراہمی پر زوردکے ساتھ ایسے اقدامات بتائے جن میں آپٹیکل اور غیر آپٹیکل آلات موجود تھے۔

انھوں نے دوہزار اکیس میں آئی آئی ٹی بنگلور کی بنائی ہوئی اسمارٹ گلاسیس کو متعارف کرانے بھی پر زور دیا کہ اس سے ناقص بصارت یا کم بصارت والوں کے لیے سود مند ہے۔ ورکشاپ کے آخری اجلاس میں ڈاکٹر ادھیا شکتی رائے،صدر ڈپارٹمنٹ آف وژوئل امپیئر مینٹ، ڈاکٹر شکنتلا مشرا نیشنل ریہیبی لی ٹیشن یونیورسٹی لکھنؤ نے اپنی تقریر میں کم بصارت کے حامل طلبا کی تدریس کے پروسیس کو تفصیل سے سمجھایا۔

انھوں نے آن لائن اور آف لائن دونوں ہی کم بصارت کے حامل طلبا کے لیے تعلیم کو قابل رسائی بنانے کے لیے اقدامات بھی بتائے۔ اختتامی اجلاس میں کورس کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر محمد فیض اللہ خان نے ورکشاپ کے مقاصد کے حصول کے لیے سبھی کا استقبال اور شکریہ ادا کیا۔شرکا ئے ورکشاپ نے اپنے مثبت اور حوصلہ افزا تأثرات پیش کیے۔

سوربھ رائے پروگرام کوآرڈی نیٹر نے اپنی تقریر میں کہا کہ شعبہ کے طلبا و اساتذہ کے لیے پروگرام گوگل میٹ پر منعقد کیا گیا تھا اس کے علاوہ اس مسئلے کے تئیں بیداری عام کرنے کی غرض سے پروگرام کوفیس بک اور یوٹیوپ پر لائیو نشر بھی کیا گیا تھا۔

اختتامی پروگرام کے مہمان ڈاکٹر ادھیا شکتی رائے نے پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لیے طلبا اور آرگنائزنگ کمیٹی کو مبارک باد پیش کی۔