جگنیش میوانی کو تین ماہ کی جیل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 05-05-2022
 جگنیش میوانی کو تین ماہ کی جیل
جگنیش میوانی کو تین ماہ کی جیل

 

 

آواز دی وائس، احمد آباد

 گجرات کے وڈگام کےایم ایل اے جگنیش میوانی کو مہسانہ کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے تین ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔اس کے علاوہ میوانی پر ایک ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

جگنیش کے علاوہ عدالت نے 12 لوگوں کو بغیر اجازت آزادی مارچ کی ریلی نکالنے کا قصوروار پایا ہے۔ یہ کیس 2017 کا ہے۔ جگنیش کے علاوہ این سی پی لیڈر ریشما پٹیل اور سبودھ پرمار کو تین ماہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ جے اے پرمار کی عدالت نے اس حوالے سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ریلی نکالنا جرم نہیں ہے۔ لیکن اجازت کے بغیر ریلی نکالنا جرم ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ ’’نافرمانی کو کبھی برداشت نہیں کی جا سکتی۔

ایم ایل اے جگنیش میوانی، این سی پی لیڈر ریشما پٹیل، سبودھ پرمار پر ریالی نکال کر حکومتی نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ہے۔

ریشما پٹیل نیشنلسٹ مہیلا کانگریس کی ریاستی صدر ہیں۔ اونا میں دلت مار پیٹ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد 12 جولائی 2017 کو مہسانہ کے قریب بناس کانٹھا میں 'آزادو کوچ' کے نام سے ایک ریلی نکالی گئی۔

جگنیش ابھی کچھ دن پہلے ہی جیل سے رہا ہوئے تھے۔ انہیں آسام پولیس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک ٹویٹ کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔

رہا ہونے کے بعد انہوں نے کانگریس کے دہلی دفتر میں پریس کانفرنس میں الزام لگایا تھا کہ انہیں پی ایم او کے نشانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے یکم جون کو گجرات بند کا بھی اعلان کیا تھا۔