جھارکھنڈریپ کیس: ملزم کے بنگلہ دیشی ہونے پر بحث

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
جھارکھنڈریپ کیس: ملزم کے بنگلہ دیشی ہونے پر بحث
جھارکھنڈریپ کیس: ملزم کے بنگلہ دیشی ہونے پر بحث

 

 

رانچی: گوڈا کے بی جے پی،ایم پی نشی کانت دوبے اور قانون ساز پارٹی کے لیڈر بابولال مرانڈی کے اس دعوے کے درمیان کہ 2 ستمبر کو 14 سالہ لڑکی کی مبینہ عصمت دری اور قتل کا ملزم بنگلہ دیشی ہے، جھارکھنڈ پولیس کی تحقیقات نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اس کے پاس آبائی جائیداد ہے۔

واضح ہوکہ 16 سالہ لڑکی دمکا کے ایک گاؤں میں لٹکتی ہوئی پائی گئی تھی اور پولیس نے عصمت دری اور قتل (آئی پی سی) اور پوکسو ایکٹ کے تحت ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک 16 سالہ لڑکی کو ایک شخص نے آگ لگا دی تھی اور ایک ہفتے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

۔ 8 ستمبر کو، مرانڈی نے ٹویٹر پر لکھا: "دمکا پولیس بتا رہی ہے کہ اس معاملے میں ملزم دمکا کا رہنے والا ہے، (لیکن) دراصل وہ بنگلہ دیشی ہے۔ اس گاؤں میں اس کا کوئی رشتہ دار، لوگ یا کوئی شخص نہیں ہے۔ مرانڈی نے یہاں تک کہ پنچایت سمیتی کے اراکین اور گاؤں والوں کو ایک اعلامیہ پر دستخط کرنے کے لیے کہا کہ ملزم کا تعلق اس پتے سے نہیں ہے۔ یہاں تک کہ انہوں نے این آئی اے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

اسی دن، دوبے نے ٹویٹ کیا: "کانگریس اور جے ایم ایم کی طرف سے ایک سازش ہے جو جھارکھنڈ کو بنگلہ دیش سے جوڑنے کے لئے چل رہی ہے، میرے الفاظ سچ نکل رہے ہیں… این آئی اے کو تحقیقات کرنی چاہئے."

تاہم، دمکا مفصل تھانے کے انچارج امیش رام کی طرف سے 11 ستمبر کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اے لکرا کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے والد اور اس کے تین بھائیوں کی پیدائش دمکاکے گاؤں میں ہوئی تھی اور ان میں سے ایک بھائی اب بھی یہاں کا باشندہ ہے۔

گاؤں میں ان کی روایتی زمین اور آبائی گھر ہے... فیزیکل تصدیق کے دوران، گاؤں والوں اور ایک رشتہ دار نے بتایا کہ ملزم کے والد کی پیدائش وہیں ہوئی تھی۔ رام نے لکھا کہ انہیں دیئے گئے اراضی ریکارڈ کی دستاویز کی تفصیلات کی بھی تصدیق کی جا رہی ہے۔ جب پولیس کے دعوے پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو دوبے نے کہا کہ "پولیس جو چاہے کہہ سکتی ہے"۔

انہوں نے کہا، "بابولال جی نے اپنے ٹویٹ میں کئی دستخطوں کے ساتھ واضح طور پر کہا تھا کہ ملزم گاؤں کا نہیں ہے۔" مرانڈی نے تاہم کہا: ''یہ ممکن ہے کہ ملزم دمکا کا رہنے والا ہو، لیکن اس وقت پولس نے ایک الجھن پیدا کر دی تھی۔ اور گاؤں والوں نے یہ بھی کہا کہ ملزم کا تعلق اس خاص گاؤں سے نہیں ہے۔