چارہ گھوٹالہ: لالو پرساد یادو کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سےملی ضمانت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-04-2022
چارہ گھوٹالہ: لالو پرساد یادو کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سےملی ضمانت
چارہ گھوٹالہ: لالو پرساد یادو کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سےملی ضمانت

 


آواز دی وائس، رانچی

چارہ گھوٹالہ معاملہ میں بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔

خیال رہے کہ لالو پرساد یادو نے بیماری، عمر اور جیل میں نصف سزا کاٹتے ہوئے ضمانت کی درخواست کی تھی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

راشٹریہ جنتا دل کےسپریمولالو پرساد یادو کو چارہ گھوٹالہ معاملے میں ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے انہیں 10 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دی ہے۔

خیال رہے کہ ہائی کورٹ میں لالو پرساد یادو کی ضمانت کی عرضی پر آج سماعت ہوئی۔ اس سے پہلے لالو پرساد کے معاملے سے متعلق ہائی کورٹ کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جواب سی بی آئی نے پیش کیے تھے۔ لالو پرساد یادو کی ضمانت کی عرضی ہائی کورٹ کے جسٹس اپریش کمار سنگھ کی عدالت میں سماعت کے لیے درج تھی۔  درخواست گزار کی جانب سے دائر درخواست میں لالو پرساد نے بیماری، عمر اور جیل میں آدھی سزا کاٹتے ہوئے ضمانت کی درخواست کی تھی۔

سماعت کے بعد  کورٹ نے ذاتی مچلکوں پر ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے سی بی آئی کے دلائل کو مسترد کر دیا۔

آپ کو بتا دیں کہ مشہور چارہ گھوٹالہ کے سب سے بڑے معاملے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے لالو پرساد کو قصوروار سمجھتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ لالو پرساد کی جانب سے سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ضمانت کی درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔