جے ویر شیرگل کا کانگریس ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
جے ویر شیرگل کا کانگریس ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ
جے ویر شیرگل کا کانگریس ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ

 

 

نئی دہلی: کانگریس لیڈر جے ویر شیرگل نے آج پارٹی کے قومی ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور ایک خط لکھ کر گاندھی خاندان پر سخت حملہ بھی کیا ہے۔

شیرگل نے خط میں کہا کہ "پارٹی کے فیصلہ سازوں کا وژن اب نوجوانوں کی امنگوں کے مطابق نہیں ہے"۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی کو بھیجے گئے اس مختصر خط میں جےویر شیرگل نے بھی 'سائیکوفینسی' کے بارے میں لکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ، (استعفیٰ دینے کی) بنیادی وجہ یہ ہے کہ کانگریس میں موجودہ فیصلہ سازوں کا نظریہ اور وژن اب نوجوانوں اور جدید ہندوستان کی امنگوں کے مطابق نہیں ہے۔ شیرگل نے خط میں لکھا ہے کہ ’’اس کے علاوہ مجھے یہ کہتے ہوئے بھی دکھ ہو رہا ہے کہ اب فیصلے عوام اور ملک کے مفاد کے لیے نہیں کیے جاتے بلکہ ان لوگوں کی خود غرضی اور ذاتی مفادات سے متاثر ہوتے ہیں جو خود غرضی میں ملوث ہیں۔ مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ یہ ایسی چیز ہے جسے میں اخلاقی طور پر قبول نہیں کر سکتا یا اس کے ساتھ کام جاری رکھ سکتا ہوں۔"

۔ 39 سالہ جےویر شیرگل کا شمار کانگریس کے کم عمر ترین ترجمانوں میں ہوتا ہے۔ وہ کچھ عرصے سے پارٹی کی میڈیا بریفنگ میں نظر نہیں آئے۔ شیرگل ایک وکیل ہیں اور پارٹی کے نمایاں نوجوان چہروں میں سے ایک ہیں۔

کانگریس کے دو اہم رہنما غلام نبی آزاد اور آنند شرما کے اپنے آبائی ریاستوں میں پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کے بعد اس ماہ پارٹی میں یہ تیسرا استعفیٰ ہے۔ آزاد اور شرما پارٹی کے ناراض "جی-23" دھڑے کا حصہ ہیں۔ انہوں نے 2020 میں سونیا گاندھی کو خط لکھا تھا، جس میں "مکمل وقتی اور نظر آنے والی قیادت" کے ساتھ تنظیم کی بحالی کا مطالبہ کیاتھا۔