جے شنکر نے چار ملکوں کے وزرائے خارجہ سے بات کی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 07-05-2025
جے شنکر نے چار ملکوں کے وزرائے خارجہ سے بات کی
جے شنکر نے چار ملکوں کے وزرائے خارجہ سے بات کی

 



نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کے روز جاپان، جرمنی اور اسپین کے اپنے ہم منصبوں سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ جے شنکر نے انہیں پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہندوستان کی فضائی کارروائیوں سے آگاہ کیا۔

دوسری طرف، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت کئی عالمی رہنماؤں نے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

جے شنکر نے جاپان کے وزیر خارجہ تاکیشی ایوایا سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا: آج صبح سرحد پار دہشت گردی کے ڈھانچے پر کی گئی کارروائی پر گفتگو ہوئی۔ 22 اپریل کے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرنے پر جاپان کا شکریہ۔

فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئیل بیرو اور جرمنی کے جوہان وادیفُل سے مشترکہ بات چیت کے بعد جے شنکر نے کہا: پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد یکجہتی اور حمایت پر شکریہ۔ دہشت گردی کے خلاف صفر برداشت کا رویہ ضروری ہے۔" اسپین کے وزیر خارجہ جوز مانوئل الباریس سے گفتگو کے بعد جے شنکر نے کہا: سرحد پار دہشت گردی پر ہندوستان کے مؤثر اور متوازن ردعمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنوبی کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گرد حملے کے تقریباً دو ہفتے بعد بدھ کی صبح ہندوستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان اور پی او کے میں نو دہشت گرد ٹھکانوں پر میزائل حملے کیے۔ ان مقامات میں بہاولپور بھی شامل ہے، جو جیشِ محمد (جے ای ایم) کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، مرادکے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کا ٹھکانہ واقع ہے۔