جموں: فضائیہ کے اڈے پر دو ڈرون سے حملہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-06-2021
فائل فوٹو
فائل فوٹو

 

 

جموں :آج جموں م یں ایک بڑا واقعہ ہوا ہے۔ فضائیہ کے اڈے کے اندر حملہ کرنے کے لئے دو ڈرون استعمال کیے گئے تھے۔ دو اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر ، ہندوستانی فضائیہ نے بتایا کہ اتوار کے اوائل میں جموں ایئر فورس اسٹیشن کے تکنیکی علاقے میں دو کم شدت والے دھماکے ہوئے ہیں۔ ایک دھماکے کے نتیجے میں ایک عمارت کی چھت کو معمولی نقصان پہنچا ، جبکہوسرا دھماکہ ہوا ایک کھلے علاقے میں ہوا۔ فضائیہ نے بتایا کہ کسی سامان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سول ایجنسیوں کے ساتھ معاملے کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

جموں ایئرپورٹ کے تکنیکی علاقے میں اتوار کی شب میں ایک بجکر 40 منٹ کے قریب دھماکہ ہوا۔ اس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فارینسک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ بھارتی فضائیہ کے میڈیا کوآرڈینیشن سینٹر نے واقعے سے آگاہ کیا۔ فضائیہ نے کہا کہ کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔