جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بہترواں یوم آئین منایا گیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-11-2021
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بہترواں یوم آئین منایا گیا
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بہترواں یوم آئین منایا گیا

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

دستورِ ہند اختیارکیے جانے کی بہترویں تقریب کے موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں یوم آئین منایا گیا۔

پروفیسرتسنیم فاطمہ نائب شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے انگریزی میں جب کہ ڈاکٹر ناظم حسین الجعفری مسجل ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ہندی میں دستور ہند کا دیباچہ پڑھا ان کے پیچھے جامعہ کے اساتذہ،عہدیداران اور دیگر اسٹاف اراکین نے بھی دستور ہند کا دیباچہ دہرایا۔

’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے زیر اہتمام یہ پروگرام شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے دفتر کے سامنے سبزہ زار پرمنعقد ہوا تھا۔

پروفیسر محمد مسلم خان،صدر شعبہ سیاسیات جامعہ ملیہ اسلامیہ اس پروگرام کے رابطہ کارتھے۔ چیف پراکٹر دفتر، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اس موقع پر’دستور ہند کے بنیادی آئیڈیل‘ کے عنوان سے ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا۔

ڈاکٹر محمد اسد ملک،فیکلٹی آف لا، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے خصوصی خطبہ ارشاد فرمایا۔ ڈاکٹر ناظم حسین الجفری مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ پروگرام کے مہمان خصوصی تھے جب کہ پروفیسر ابراہیم،ڈین،فیکلٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹکنالوجی،جامعہ ملیہ اسلامیہ پروگرام کے مہمان اعزازی تھے اور چیف پراکٹر پروفیسر وسیم۔اے۔خان نے پروگرام کی صدارت فرمائی تھی۔

پروگرام میں یونیورسٹی کے اساتذہ،غیر تدریسی عملہ اور سیکوریٹی اسٹاف نے شرکت کی۔ یونیورسٹی کے اساتذہ اورغیر تدریسی عملے نے مختلف شعبہ جات میں بھی دستور ہند کے دیباچے پڑھے۔

مشیر فاطمہ نرسری اسکول نے بھی بچوں میں دستور ہند سے متعلق بیداری پیدا کرنے کی غرض سے کئی آن لائن پروگرام منعقد کیے۔ مذکورہ پروگراموں کے دوران جملہ کوڈ 19 سے متعلق رہنما خطوط کی پیروی کی گئی۔