جامعہ ملیہ : مصنوعی ذہانت اساس ایجاد کو آسٹریلیا کا پیٹنٹ ملا

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-11-2021
جامعہ فیکلٹی کی مصنوعی ذہانت اساس ایجاد کو آسٹریلیا کا پیٹنٹ ملا
جامعہ فیکلٹی کی مصنوعی ذہانت اساس ایجاد کو آسٹریلیا کا پیٹنٹ ملا

 

 

 نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فیکلٹی رکن ڈاکٹر منصاف عالم کی مصنوعی ذہانت اساس کوڑادان کو آسٹریلیا کے پیٹنٹ آفس کی طرف سے دانشورانہ پراپرٹی کا درجہ دیا گیا ہے۔ڈاکٹر منصاف عالم کے ساتھ اس ٹیم میں ڈاکٹر کرن چودھری، شیواجی کالج، دہلی یونیورسٹی اور دوسرے اداروں کے محققین بھی شامل تھے۔

ڈاکٹر منصاف عالم بگ ڈاٹا، کلاؤڈ کمپوٹنگ اور آئی او ٹی لیبروٹیری شعبہ کمپوٹر سائنس جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایسو سی ایٹ پروفیسر ہیں۔ ’مصنوعی ذہانت اساس کوڑا دان‘ عنوان والی اس ایجا دکا اصل مقصد ایک اسمارٹ کوڑادان تیارکرنا ہے تاکہ اگر اس میں کوئی حساس چیز ڈالی جائے جیسی کہ دھماکہ خیز مادہ،ریڈیو ایکٹیو مواد وغیرہ تو وہ اسے سگنل دے کربتادے۔

کوڑادا ن میں سینسر نصب کیے گئے ہیں کہ کوئی بھی مضر چیز اس میں ڈالی جائے تو وہ سگنل کے ذریعہ اشارہ کردے۔ ڈاکٹر عالم نے کہا ’ہم نے سیکوریٹی جیسے حساس امر کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس طرح کا کوڑادان تیار کیا تاکہ وہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے انسانوں کی طرح کام کرے۔یہ ایجاد یقیناً معاشرے کے لیے سود مند ثابت ہوگی۔‘