کشمیر: حزب المجاہدین کا دو جنگجو ہلاک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
 کشمیر:  حزب المجاہدین کا دو جنگجو ہلاک
کشمیر: حزب المجاہدین کا دو جنگجو ہلاک

 

 

سری نگر:  منگل کوجموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پوشکریری علاقے میں شروع ہونے والے ایک تصادم میں کالعدم دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ دو جنگجو مارے گئے۔

مارے گئے دونوں جنگجو کی شناخت دانش بھٹ (کوکب دوری) اور بشارت نبی کے طور پر ہوئی ہے۔اے ڈی جی پی کشمیرنےٹویٹ کیا کہ دونوں 9 اپریل 2021 کو ایک علاقائی فوج کے اہلکار سلیم کے قتل اور 29 مئی 2021 کو جبلی پورہ میں دو شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

اس سے قبل 4 ستمبر2022 کو جموں و کشمیر پولیس نے سوپور میں ایک ہائبرڈ جنگجوکو گرفتار کیا تھا۔ چیکنگ کے دوران پولیس نے گاؤں چیک براتھ لنک روڈ سے سوپور-کپواڑہ جنرل روڈ کی طرف آنے والے ایک شخص کی مشتبہ حرکت دیکھی جب اس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

 

تاہم مشترکہ ٹیم نے بالآخر اسے پکڑ لیا۔ پولیس نے مک بٹ پورہ سے گرفتار شخص کی شناخت ثاقب شکیل ڈار کے نام سے کی اور اس کے قبضے سے ایک پستول، ایک میگزین اور پستول کے آٹھ راؤنڈ برآمد کر لیے۔

جموں و کشمیر پولیس کے بیان کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار شخص کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے لیے ہائبرڈ جنگجو کے طور پر کام کر رہا تھا اور سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے کرنے کے لیے مسلسل موقع کی تلاش میں تھا۔