سری نگر: جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع کے واٹر ہول علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ ان میں سے ایک نے کشمیری پنڈت راہول بھٹ کو قتل دیا تھا۔
اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ جنگجو تنظیم لشکر طیبہ کے دہشت گردوں کو علاقے میں سیکورٹی فورسز نے گھیر لیا ہے۔ ان میں سے ایک لطیف راتھر نامی دہشت گرد کشمیری پنڈت راہول بھٹ اور امرین بھٹ سمیت کئی شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔
اے ڈی جی پی کے مطابق سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے پلوامہ میں دہشت گردی کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔
یہاں سے بھاری مقدار میں آئی ای ڈی (دیسی ساختہ بم) برآمد کیا گیا۔ پولیس اس کو دونوں واقعات سے جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔