جماعت اسلامی ہند: مفت اسلامی کتابوں کی تقسیم کا آغاز

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-10-2021
جماعت اسلامی ہند: مفت اسلامی کتابوں کی تقسیم کا آغاز
جماعت اسلامی ہند: مفت اسلامی کتابوں کی تقسیم کا آغاز

 

 

آواز دی وائس، ممبئی

جماعت اسلامی ہند کی ریاستی شاخ مہاراشٹرکی جانب سے اسلامی کتابوں کی مفت تقسیم اور اسلام کی افہام و تفہیم کی مہم شروع کی گئی ہے۔

اس کے تحت مختلف مقامات پر بک اسٹال، بینرز اور پلے کارڈز، پولیس اسٹیشن وزٹ ، این جی او یا ہسپتال وغیرہ کے مقامات شامل ہیں۔

جماعت اسلامی ہند کے اس پروگرام کے تحت ذاتی سطح پرسیرت کی کتابیں کی تقسیم کی جا رہی ہیں۔

اِس مہم کی خاص بات یہ ہے کہ جماعت اسلامی ہند کا نام لیے بغیراس سے جڑے ہوئے افراد ایک دوسرے کو دین کی باتیں ایک دوسرے کو پہنچائیں۔

اس کے علاوہ جماعت اسلامی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگرکسی پروگرام میں آپ کو مدعو کیا جائے ذاتی سطح پر صرف ضرور جائیں مگر جماعت اسلامی کے نام کا اعلان نہ کریں۔

جماعت اسلامی ہند کے جانب سے اس مہم کا مقصد ہے، اسلام سے متعلق پھیلی ہوئی غلط فہمیاں دورہو سکیں۔