عقیدہ توحید امن و بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے: مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 20-06-2022
عقیدہ توحید امن و بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے: مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی
عقیدہ توحید امن و بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے: مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

امیر مرکزی جمیعت اہل حدیث مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے کہا ہے کہ عقیدہ توحید پوری انسانیت کو ہمدری و غم گساری، امن و شانتی، آپسی بھائی چارہ و تعاون  اور سعادت  و کامرانی کی ضمانت دیتا ہے۔

مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی مرکزی جمیعت اہل حدیث کی مجلس عاملہ کو خطاب کر رہے تھے۔

اجلاس مولانا کی صدارت میں اہل حدیث کامپلیکس اوکھلا نئی دہلی میں ہوا۔

جس میں ملک کے مختلف صوبوں سے مجلس عاملہ کے ارکان اور مدعوین خصوصی نے شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں اسوہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنانے اور اپنے اخلاق و کردار سے اسلام کا صحیح نمونہ پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کے علاوہ مرکزی جمیعت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی  مولانا محمد ہارون سنابلی نے مرکزی جمیعت کی  کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔

مرکزی جمیعت کے خزانچی الحاج وکیل پرویز نے شعبہ مالیات کی رپورٹ پیش کی۔

اس اجلاس میں ملک و ملت کے اہم مسائل اور جمیعت کی تعمیر و ترقی سے متعلق معاملات پر بھی غور کیا گیا۔