مدرسوں کو مالی امداد کی پالیسی آئین کی سیکولر سوچ کے مطابق ہے؟ الہ آباد ہائی کورٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-09-2021
مدرسوں کو مالی امداد کی پالیسی آئین کی سیکولر سوچ کے مطابق ہے؟ الہ آباد ہائی کورٹ
مدرسوں کو مالی امداد کی پالیسی آئین کی سیکولر سوچ کے مطابق ہے؟ الہ آباد ہائی کورٹ

 

 

پریاگ راج: الہ آباد ہائی کورٹ نے اترپردیش حکومت سے مدرسوں سمیت مذہبی اداروں کو دی جانے والی سرکاری فنڈنگ ​​پر سوال اٹھایا ہے۔

ہائی کورٹ نے پوچھا ہے کہ کیا مدارس اور مذہبی اداروں کو مالی امداد دینے کی پالیسی آئین کی سیکولر سوچ کے مطابق ہے؟

عدالت نے حکومت سے یہ بھی پوچھا ہے کہ وہ مدارس جو فنڈنگ ​​لیتے ہیں ، وہ لڑکیوں کو داخلہ دیتے ہیں یا نہیں؟

جسٹس اجے بھانوٹ نے یہ فیصلہ مدرسہ انجمن اسلامیہ فیض العلوم اوردیگر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران سنایا۔

عدالت نے اتر پردیش حکومت کو اس پر جواب دینے کے لیے چار ہفتے کا وقت دیا ہے۔

کیس کی اگلی سماعت اب 6 اکتوبر کو ہوگی۔ ساتھ ہی ہائیکورٹ کے اس حکم پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مولوی سفیان نظامی نے کہا کہ عدالت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ مدارس میں صرف مذہبی تعلیم نہیں دی جاتی۔

اس کے علاوہ ریاستی حکومت دیگر کمیونٹیز سے متعلق تہواروں اور مذہبی تقریبات پر بھی پیسہ خرچ کرتی ہے۔واضح ہوکہ الہ آباد ہائی کورٹ نے اترپردیش حکومت سے مدرسوں اور دیگر مذہبی اداروں کی ریاستی فنڈنگ ​​سے متعلق تفصیلات مانگی ہیں۔