ریاستوں کو کووڈ ادویات، آکسیجن اور لوازمات کو یقینی بنانے کی ہدایات

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 12-01-2022
ریاستوں کو کووڈ ادویات، آکسیجن اور لوازمات کو یقینی بنانے کی ہدایات
ریاستوں کو کووڈ ادویات، آکسیجن اور لوازمات کو یقینی بنانے کی ہدایات

 

 

نئی دہلی:کووڈ کے کیسز میں تیزی سے اضافہ کے پیش نظر مرکزی حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کووڈ ادویات، آکسیجن اور معاون آلات کا مناسب ذخیرہ کو یقینی بنائیں

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری راجیش بھوشن نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سکریٹریز اور ہیلتھ سکریٹریوں کو لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ کووڈ وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے تمام ادویات، آکسیجن اور معاون آلات کی ذخیرہ اندوزی اور دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

کل دیر شام لکھے گئے اس خط کی ایک کاپی بدھ کو یہاں جاری کی گئی۔

ہیلتھ سکریٹری نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت ملک بھر میں آکسیجن پلانٹس اور صحت کی خدمات کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔

طبی آکسیجن وبائی امراض کے اثرات سے نمٹنے میں ایک اہم عنصر ہے۔ اس کے لیے مرکزی حکومت آکسیجن پلانٹ لگانے اور مریضوں کو اس کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد کر رہی ہے۔ (ایجنسی)