پونچھ میں ایل او سی کے قریب 3 درانداز پکڑے گئے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 9 Months ago
پونچھ میں ایل او سی کے قریب 3 درانداز پکڑے گئے
پونچھ میں ایل او سی کے قریب 3 درانداز پکڑے گئے

 

پونچھ: ہندوستانی  فوج نے جموں و کشمیر کے کرمارہ سیکٹر میں ایل او سی کے قریب تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ یہ تینوں 30 مئی کی رات خراب موسم اور بارش کا فائدہ اٹھا کر ہندوستانی سرحد میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ فوجی جوانوں نے باڑ عبور کرنے والے تینوں دہشت گردوں پر فائرنگ کی۔

 فوج نے ان کے پاس سے 10 کلو آئی ای ڈی، اے کے 56 رائفل سمیت بڑی مقدار میں ہتھیار اور منشیات برآمد کی ہیں۔ فائرنگ میں زخمی ہونے والا ایک دہشت گرد پونچھ کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے

 فوج نے منگل کی رات ایل او سی پر نقل و حرکت کے بعد تلاشی شروع کی،

فوج نے پونچھ کے گلپور علاقے میں کرمارا گاؤں میں ایل او سی کے ساتھ مشتبہ نقل و حرکت دیکھی۔ اس کے بعد جوانوں نے شام تقریباً 4 بجے تلاشی مہم شروع کی۔ فوج کی کارروائی دیکھ کر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں ایک درانداز کی ٹانگ میں گولی لگی۔ فائرنگ میں ایک فوجی جوان بھی زخمی ہوا ہے۔
تینوں دراندازوں کی شناخت محمد فاروق (26)، محمد ریاض (23) اور محمد زبیر (22) کے طور پر کی گئی ہے، جو تمام کرمارا کے رہنے والے ہیں ۔ سبھی کرمارہ کے رہنے والے ہیں۔ فاروق کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔ فوج کے مطابق ان تینوں کو سرحد پار سے اسلحہ اور منشیات کی کھیپ ملی تھی۔ وہ اسے اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جب فوجیوں نے انہیں روکا۔
ان کے قبضے سے اے کے رائفل، دو پستول، چھ دستی بم، ایک پریشر ککر میں رکھی آئی ای ڈی اور ہیروئن کے 20 پیکٹ برآمد ہوئے