صنعتکار پدم بھوشن راہول بجاج کا انتقال

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 12-02-2022
صنعتکار پدم بھوشن راہول بجاج کا انتقال
صنعتکار پدم بھوشن راہول بجاج کا انتقال

 

 

نئی دہلی: صنعتکار راہول بجاج کا ہفتہ کو پونے میں انتقال ہوگیا۔

ان کی عمر 83 برس تھی۔ راہول بجاج تقریباً 50 سال تک بجاج گروپ کے چیئرمین رہے۔ انہیں پدم بھوشن سے بھی نوازا گیاہے۔

گزشتہ سال اپریل میں راہول بجاج نے آٹو کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

بجاج آٹو ہندوستانی کاروبار میں خاص طور پر آٹوموبائل سیکٹر میں ایک جانا پہچانا نام رہا ہے۔

ان کا ٹو وہیلر اشتہار ہمارا بجاج بھی سرخیوں میں تھا۔راہل بجاج نے 1965 میں بجاج گروپ کی ذمہ داری سنبھالی۔

اطلاع میں کہا گیا ہے کہ انتہائی افسوس کے ساتھ مطلع کیا جاتا ہے کہ راہول بجاج اب ہمارے درمیان نہیں ہیں۔

راہول کی بیوی روپا بجاج کا پہلے ہی انتقال ہو چکا ہے۔ راہول بجاج کا آج دوپہر انتقال ہو گیا، جب خاندان کے قریبی رشتہ دار وہاں موجود تھے۔