نئی دہلی: حکومت نے 22 اپریل کو کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد حکومت کی جانب سے لیے گئے، سخت فیصلوں کے تحت بھارت میں مقیم تمام پاکستانی شہریوں کو تین دن کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا، جس کے باعث مخلوط خاندانوں کو اسلام آباد کی دہشت گردی کی حمایت کی بھاری قیمت چکانی پڑی۔ بچوں کو والدین سے، بیویوں کو شوہروں سے، بزرگوں کو ان کے گھروں سے جدا ہونا پڑا،اسپتالوں میں زیر علاج پاکستانی شہریوں کو اپنا علاج ادھورا چھوڑ کر وطن واپس جانا پڑا ،کیونکہ ملک بدری کا عمل شروع ہو چکا تھا۔تاہم، اس صورتحال میں کچھ امید افزا کہانیاں بھی سامنے آئی ہیں جہاں مایوس خاندانوں کے آنسو مسکراہٹوں میں بدل گئے۔
انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت، آندھرا پردیش کی حکومت نے وشاکھاپٹنم میں مقیم ایک پاکستانی خاندان کو تاحکم ثانی ریاست میں قیام کی اجازت دے دی۔یہ ہندوستانی -پاکستانی جوڑا پولیس کو یہ بھی اطلاع دے چکا تھا کہ انہوں نے اپنے ویزے کو طویل مدتی ویزے میں تبدیل کرنے کے لیے درخواست دی تھی، جو اب تک عمل میں نہیں لائی گئی تھی۔ان کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کمشنر سنکھا بھدرا باگچی نے حیدرآباد میں فارنزک ریجنل رجسٹریشن آفس(FRRO) کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا اور ان کا ویزا عارضی طور پر اس وقت تک بڑھا دیا جب تک ان کے بیٹے کا علاج مکمل نہ ہو جائے۔
وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی ہندوستانی خاتون اور پاکستانی شوہر پر مشتمل اس خاندان نے اپنے بیٹے کے علاج کے لیے شہر کا رخ کیا تھا۔یہ اقدام ایسے وقت پر سامنے آیا جب پاکستانی شہریوں کے لیے بھارت چھوڑنے کی آخری تاریخ بدھ، 30 اپریل کو ختم ہو گئی تھی۔ یہ سب کچھ 22 اپریل کو پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد ہوا، جس میں 26 ہندوستانی شہری جاں بحق ہوئے تھے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کیس میں والد اور بڑا بیٹا پاکستانی شہری ہیں، جبکہ والدہ اور چھوٹا بیٹا ہندوستانی شہری ہیں۔
دہلی این سی آر میں اس وقت معروف پاکستانی خاتون، سیما حیدر کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں، جو اپنے چار بچوں کے ساتھ ہندوستان آئی تھیں اور ایک مقامی نوجوان سے شادی کی تھی۔ان کے وکیل اے پی سنگھ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ان کی حیثیت کی وضاحت کی- جب وہ پاکستان میں تھیں، تو ان کی طلاق ہو چکی تھی۔ اپنے والد کی وفات کے بعد ان کی دوستی سچن سے ہوئی.نیپال میں انہوں نے سنتان دھرم کے مطابق شادی کی.ہندوستان آنے کے بعد انہوں نے قانونی طور پر سناتن دھرم قبول کیا اور تمام رسومات کے ساتھ شادی کی.ان کی بیٹی کا نام میرا ہے.ان کے تمام دستاویزات اے ٹی ایس کے پاس ہیں.سیما کبھی اپنے سسرال اور اسپتال کے علاوہ کسی اور جگہ نہیں گئیں.انہیں پہلگام واقعے سے جوڑنا غلط ہے.
Despite the court's stay order, J&K police employee Iftikhar Ali from #Poonch had to go to #Pakistan with his 8 family members@dmjammuofficial @Divcomjammu @CM_JnK @OfficeOfLGJandK pic.twitter.com/fmMYBMkr8W
— Jammu Ladakh vision (@jammu_ladakh) April 30, 2025
CRPF soldier's Pak wife #Minal among 60 Pak women, children living in J&K #deported #JAMMU: In J&K in the aftermath of the #Pahalgam terror attack that left 26 people, mostly tourists dead, nearly sixty Pakistani women and their children were deported to Pakistan on Tuesday. pic.twitter.com/cF3PZ9CLPo
— Jehlam Times (@JehlamTimes) April 30, 2025