بالاسور ٹرین حادثہ: بچاؤ کاری کے لیے فوج طلب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 03-06-2023
بالاسور ٹرین حادثہ: بچاؤ کاری کے لیے فوج طلب
بالاسور ٹرین حادثہ: بچاؤ کاری کے لیے فوج طلب

 

 بالاسور: کل رات خوفناک ترین حادثہ کے بعد  اب بچاؤ کے کام میں فوج کو طلب کرلیا گیا ہے ، زخمی مسافروں کو ملبے سے نکالنے ان کے علاج اور اسپتال تک پہنچانے کے لیے بڑی مہم جاری ہے _ جس میں اب حکام کو فوج کی مدد لینی پڑرہی ہے _

ڈی پی آر، ڈیفنس خورشید احمد ملک نے بتایا کہ ذخمی مسافروں کو نکالنے اور علاج میں مدد کے لیے  فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ایسٹرن کمانڈ سے ایمبولینسز اور سپورٹ سروسز کے ساتھ آرمی میڈیکل اور انجینئرنگ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ٹیموں کو متعدد اڈوں سے روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ جائے حادثہ پر جلد سے جلد پہنچ سکیں

یاد رہے کہ کل ایک خوفناک حادثے میں دو ٹرینوں کی ٹکر ہو گئی تھی جس میں اب تک  280  لاشیں برآمد کی گئی ہیں_ اس کو ہندوستان کی تاریخ کے کچھ بڑے حادثوں میں سے ایک مانا جا رہا ہے