بھارت نے اسرائیل سے انٹی ڈرون سسٹم خریدنے کا امکان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-06-2021
ڈرون
ڈرون

 

 

نئی دہلی :جموں و کشمیر کے درالحکومت جموں میں گذشتہ دنوں انڈین ایئر فورس کے ٹھکانے پر حملے کے یہ امکان ظاہر کیا جاہا ہے کہ ہندوستانی حکومت اسرائیل سے اینٹی ڈرون سسٹم خریدے گی۔

اسرائیل کے ذریعہ تیار کردہ اینٹی ڈرون سسٹم کا نام 'سمش 2000' بتایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی بحریہ پہلے ہی کچھ عرصے سے اینٹی ڈرون سسٹم کی جانچ کر رہی ہے کیونکہ پہلے سے اس قسم کے خطرے کی نشاندہی کی گئی تھی۔

اسرائیلی اینٹی ڈرون سسٹم کو خریدنے کا فیصلہ جلد ہی انڈین ایئر فورس کے ٹھکانے پر ڈرون حملے کے بعد جموں کے دیگر علاقوں میں مزید ڈرون دیکھے گئے ہیں۔ واضح ہے جموں میں ڈرون حملے کی جانچ قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کر رہی ہے، جس نے اپنے ابتدائی دو ڈرون کے استعمال کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فورنسک کے ماہرین حملے میں استعمال ہونے والی آر ڈی ایکس کی شناخت کر رہی ہے۔

اس تازہ صورت حال کے پیش نظر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہوئی۔ جس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے علاوہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال شریک ہوئے تھے۔

جموں وکشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے ستواری میں ہونے والے ڈرون حملوں میں لشکر طیبہ کے ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ مشینیں پاکستان سے استعمال کے لئے آئی تھیں۔

پولیس نے جموں کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ ڈرون دیکھنے پر فوراً پولیس کو مطلع کریں۔