ہندوستان کا میڈیکل ٹورزم تقریباً 9 ارب امریکی ڈالر ہونے کا تخمینہ:

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 25-12-2022
ہندوستان کا میڈیکل ٹورزم تقریباً 9 ارب امریکی ڈالر ہونے کا تخمینہ:
ہندوستان کا میڈیکل ٹورزم تقریباً 9 ارب امریکی ڈالر ہونے کا تخمینہ:

 

 

نرملا چنئی،: مرکزی وزیرخزانہ اور کارپوریٹ امورنرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان میں میڈیکل ٹورزم کا تخمینہ تقریباً 9 ارب ڈالر ہے، جس سے اسے عالمی طبی سیاحت کے اشاریہ میں 10ویں نمبر پر آنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہاں ڈاکٹر ایم جی آر میڈیکل یونیورسٹی تمل ناڈو کے 35ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ میڈیکل، ویلنس اورآئی وی ایف علاج کے لئے 78 ممالک سے ہرسال تقریباً 20 لاکھ مریض ہندوستان آتے ہیں۔

انہوں نے کہا، ’’دنیا میں ہندوستان کی شناخت فارمیسی کے طورپر ہے۔ ہم جو ادویات تیار کرتے ہیں اس کی عالمی قیمت اور لاگت جیسی وجہ سے کئی ممالک کے ذریعہ بہت پسند کیاجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان افریقہ کی تمام طلب کا تقریباً 50 فیصد فراہم کرتا ہے، جبکہ امریکہ کی جنرک ادویات کا 40 فیصد، برطانیہ کی تمام ادویات کا 25 فیصد اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے لئے 70 فیصد ویکسین فراہم کرتا ہے۔

اس موقع پریونیورسٹی کے 709 الحاق شدہ اداروں سے کل 29579 امیدواروں کوکانووکیشن کی تقریب میں ڈگریاں دی گئیں۔ تمل ناڈو کے گورنر آر این روی، وزیر صحت ایم سبرامنیم اور یونیورسٹی کے وائس