کشمیر پر او آئی سی کے تبصرے کو ہندوستان نے کیا مسترد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-08-2021
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندام باغچی
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندام باغچی

 

 

نئی دہلی :ہندوستان نے جمعرات کے روز تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) کی جانب سے جموں و کشمیر کے تعلق سے کئے گئے تبصرے کو مسترد کردیا اورنصیحت دی کہ اسے ہندوستان کے اٹوٹ انگ کے بارے میں کچھ بھی کہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندام باغچی نے یہاں میڈیا کے سوال پر کہا ’’ ہم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کی طرف سے جموں و کشمیر کے تعلق سے کئے گئے تبصرے کو یکسر مسترد کرتے ہیں ۔

او آئی سی کو جموں و کشمیر کے تعلق سے کچھ بھی کہنے کا کوئی حق نہیں ہے جو ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے‘‘۔ مسٹر باغچی نے کہا کہ ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ او آئی سی سیکریٹریٹ کو اپنے فورم کا کچھ ذاتی مفادات کے لئے ہندوستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے کے لئے غلط استعمال کی اجازت دینے سے گریز کرنا چاہیے