ہند ۔پاک بڑھتی کشیدگی ،امریکی وزیر خارجہ نے جے شنکر سے بات

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 01-05-2025
ہند ۔پاک بڑھتی  کشیدگی ،امریکی وزیر خارجہ نے جے شنکر سے بات
ہند ۔پاک بڑھتی کشیدگی ،امریکی وزیر خارجہ نے جے شنکر سے بات

 



نئی دہلی : امریکہ نے ہندوستان اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کو کم کریں، دہشت گردی کے خلاف دہلی کے ساتھ تعاون کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور اسلام آباد پر زور دیا کہ وہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات میں تعاون کرے۔ سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے بدھ کو وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے الگ الگ بات کی۔ جے شنکر کے ساتھ اپنی بات چیت میں روبیو نے پہلگام میں "خوفناک" دہشت گردانہ حملے میں ہونے والے نقصانات پر تعزیت کا اظہار کیا جس میں 26 شہری ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر سیاح تھے۔

اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ سیکرٹری نے پہلگام میں ہولناک دہشت گرد حملے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، اور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے ساتھ تعاون کے لیے امریکہ کی عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کی بھی تلقین کی۔امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بدھ کو پاکستان کے  وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو میں زور دیا ہے کہ پاکستان اور انڈیا جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔