ہندوستان منا رہا ہے پراکرم دیوس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-01-2021
وزیر اعظم کی آمد کے پیش نظر کولکاتا  میں سخت حفاظتی بندوبست
وزیر اعظم کی آمد کے پیش نظر کولکاتا میں سخت حفاظتی بندوبست

 

اس سال مرکزی حکومت نے نیتا جی سبھاش چندربوس کی جینتی کو پراکرم دیوس کے طورپرمنانے کا اعلان کیا ہے- اس موقع پر وزیراعظم نریندرمودی کولکاتا کےوکٹوریہ میموریل میں منعقد ہونے والی تقریب کی صدارت کریں گے- یہاں نیتا جی پرمرکوز"آمرا نوٹن یونریبدوت" نام کے ایک ثقافتی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا ہے-

پولیس ذرائع کے مطابق کولکاتا میں سخت حفاظتی بندوبست کیا گیا ہےاورنگرانی کے لئے دو ہزارپولیس والےتعینات ہیں- تقریب گاہ کے اطراف میں بنکر بنائے گئے ہیں اورسریع الحرکت دستے بھی موجود رہیں گے- ہرطرح کی سرگرمیوں پرنظر رکھنے کے لئےڈرون کیمروں کا بھی استعمال کیا جائے گا- پولیس کے مطابق کولکاتا  کے سبھی بڑے چوراہوں پر ناکہ بندی اور تلاشی مہم جاری ہے-

پی ایم کے لئے اہم ہے ہری پورا

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نےہری پورا کا ذکر کیا- وزیراعظم نے لکھا کہ "ہری پورا کا نیتا جی کے ساتھ خاص رشتہ ہے- 1938  کے ہری پورا میں ہونے والے تاریخی اجلاس میں  ہی نیتا جی نے کانگریس کی صدارت سنبھالی تھی- ہری پورا میں ہونے والا کل کا پروگرام نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت ہوگا-"

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں 2009 میں ہونے والی نیتا جی جینتی کو بھی یاد کیا- اس وقت وزیراعظم گجرات کے وزیراعلی تھے- اسی دن گجرات سرکار نے ای گرام وشو گرام کی شروعات ہری پورا سے ہی کی تھی-  اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم مودی نے مزید لکھا کہ اس پہل سے گجرات کے آئ ٹی سیکٹر میں انقلاب آ گیا- 

آج شام ساڑھے تین بجے وزیراعظم کولکاتا کی نیشنل لائبریری میں نیتا جی پر ایک بین اقوامی سیمینار سے خطاب کریں گے- اس کے بعد وکٹوریہ میموریل میں ایک پروگرام میں حصّہ لیں گے- وزیراعظم نیتا جی کے خطوط پر مشتمل ایک کتاب کا اجرا کریں گے اور اس کے ساتھ ہی آزاد ہند فوج کے سپاہیوں اور تحریک آزادی کے مجاہدین کو اعزاز سے نوازیں گے-