حزب المجاہدین کاکمانڈر شوکت احمد شیخ دہشت گرد قرار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-10-2022
حزب المجاہدین کاکمانڈر شوکت احمد شیخ دہشت گرد قرار
حزب المجاہدین کاکمانڈر شوکت احمد شیخ دہشت گرد قرار

 

 

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت اپنی پہلی میعاد سے ہی دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدامات کر رہی ہے۔

 حکومت کے ایسے بہت سے فیصلے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے اس کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی حکومت نے ایک بار پھر ایسا ہی قدم اٹھایا ہے۔

 حکومت ہند نے حزب المجاہدین کے دہشت گردوں کے خلاف جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے، دہشت گردی اور تشدد کو بڑھانے کے الزامات کے تحت کارروائی کی ہے۔

 حکومت نے اس دہشت گرد تنظیم کے دو ارکان کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت دہشت گرد قرار دیا ہے۔

حزب المجاہدین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں دہشت گردی اور تشدد پھیلانے کے الزام میں حزب المجاہدین کے چیف لانچنگ کمانڈر شوکت احمد شیخ کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت دہشت گرد قرار دیا ہے۔

یہی نہیں مرکزی حکومت نے حزب المجاہدین کے امتیاز احمد کوندو کے خلاف بھی کارروائی کی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق امتیاز احمد کوندو پر وادی کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیاں انجام دینے، نوجوانوں کو دہشت گرد گروپوں میں شامل ہونے کے لیے بنیاد پرست بنانے کا الزام ہے۔

اس کے تحت حکومت نے امتیاز احمد کوندو کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت دہشت گرد قرار دیا ہے۔