ہندوستان اور چین مشرقی لداخ کے زیر التواء متنازعہ مسائل کو جلد حل کریں گے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-08-2021
مشترکہ بیان جاری
مشترکہ بیان جاری

 

 

نئی دہلی:ہندوستان اور چین کی مسلح افواج کے کور کمانڈوز کی میٹنگ میں مشرقی لداخ میں لائن آف کنٹرول سے متصل علاقوں کے زیر التواء متنازعہ مسائل کو موجودہ معاہدوں اور پروٹوکول کے تحت جلد از جلد حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

دونوں اطراف کے کور کمانڈروں کے درمیان ملاقاتوں کا بارہواں دور ہفتہ کے روز مالڈو علاقےمیں منعقد ہوا۔ میٹنگ کے بعد پیر کے روز جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ ملاقات دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی 14 جولائی کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہونے والی ملاقات اور ہند-چین سرحدی کوآرڈنیشن کی 25 جولائی کو ہونے والی میٹنگ کے پس منظر میں ہوئی اور اس میں معنی خیز بات چیت ہوئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے ہند-چین سرحدی علاقے کے مغربی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول سے متصل علاقوں سے فوجیوں کے انخلاء سے متعلق دیگرمسائل کے حل پر واضح اور سنجیدگی سے تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا ہے کہ مذاکرات کا یہ دور تعمیری نوعیت کا حامل رہا ہے جس سے باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بقیہ مسائل کو موجودہ معاہدوں اور پروٹوکول کے تحت تیزی سے حل کرنے اور بات چیت اور مذاکرات کے عمل کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ وہ مغربی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر امن اور دوستی کی فضا برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رکھیں گ