ہندوستان بھی پاکستان کے ساتھ امن کا خواہاں ہے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-02-2021
وزارت خٓرجہ کا بیان
وزارت خٓرجہ کا بیان

 

 ہندوستان بھی  اپنے پڑوسی کے ساتھ پر امن اور نارمل تعلقات کا خواہاں ہے۔ مگر اس کےلئے دہشت گردی اورتشدد سے پاک ماحول کی ضـرورت ہے۔یہ بیان وزارت امور خارجہ نے پاکستانی فوجی سربراہ جنرل قمر باجوہ کے اس بیان کے جواب میں دیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ ہندوستان اور پاکستان کو پر امن طور پر حل کرنا چاہیے اور پاکستان اب کوئی جنگ نہیں چاہتا ہے ۔بلکہ دوستی کا ہاتھ بڑھانے کا خواہاں ہے۔ موزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سری واستو نے کہا ہے کہ ہندوستان بھی پاکستان کے ساتھ نارمل تعلقات چاہتا ہے۔مگر اس کی ذمہ داری پاکستان کی ہے کہ ماحول سازی کرے۔