ایمانہ اسلم: کیسے بنیں کشمیر کی پہلی خاتون ڈرائیونگ گرو

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-08-2021
ایمانا اسلم
ایمانا اسلم

 

 

 آواز دی وائس، نئی دہلی

 ابھی بھی دُنیا کے مختلف حصوں میں خواتین ڈرائیونگ کی دنیا سے بہت دور ہیں، تاہم اب خواتین میں بھی ڈرائیونگ سیکھنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔

جموں وکشمیر کے سری نگر میں بھی خواتین کے اندر ڈارئیونگ سیکھنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔

آئیے آپ کو سناتے ہیں، ایسی ہے ایک خاتون ایمانہ اسلم کی کہانی، جن کے ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ سے 200 سے زائد خواتین نے ڈرائیونگ سیکھ لی ہے، جن میں سے متعدد خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس بھی مل چکے ہیں جبکہ دیگر سیکھنے والی خواتین لائسینس لینے کی قطارمیں ہیں۔ وہیں اندراجات کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ گنتی جاتی ہے۔

ایمانہ اسلم کی عمراس وقت محض 26 برس ہے، وہ کہتی ہے کہ انھوں نے ایک مرد انسٹرکٹر سے ڈرائیونگ سیکھی تھی، لیکن ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ کھولنا، ان کے لیے آسان نہیں تھا۔

 ایمانہ اسلم کا سفر آسان نہیں تھا، اس درمیان ان کی زندگی میں متعدد مرتبہ اتار چڑھاؤ آئے۔

ان کا خیال ہے کہ کوئی بھی سفرآسان نہیں ہوتا جب تک اس کے لیے ناہموار راستہ نہ ہو۔ تاہم وہ ہنگامی سڑک پر چل پڑیں۔  لیکن وہ ایک ناہموار سڑک پر چل پڑیں، بالآخر وہ ڈرائیونگ انسٹرکٹر اور جم ٹرینر بننے میں کامیاب ہوگئیں۔

ایمانہ اسلم کہتی ہیں کہ میں نے ایک جم ٹرینر کی حیثیت سے اپنی ملازمت شروع کی جہاں میں سات ہزار روپے ماہانہ کما رہی تھیں۔

یہ تنخواہ میری صلاحیت کے لحاظ سے کم تھی، اس لیے میں انکریمنٹ کے لیے اپنے باس سے بات کی ، مگر میری تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا گیا بلکہ انہیں نورکری سے نکال باہر کیا گیا۔

ایمانہ اسلم جدو جہد کرتی رہیں، یہاں تک کہ ان کے ذہن میں خواتین کے لیے خصوصی ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا خیال آیا جب اس کی ایک دوست نے اس سے پوچھا کہ کیا وہ اسے ڈرائیونگ سکھا سکتی ہے؟

وہ کہتی ہیں کہ میں ہمیشہ اپنا جم کھولنا چاہتا تھی لیکن گھر میں مالی وسائل کی کمی تھی۔ سنہ 2019 میں میری ایک دوست کو کچھ مدد کی ضرورت تھی۔ وہ اپنی زندگی کے ایک مشکل مرحلے سے گزر رہی تھی، اس کے والد بیمار سخت تھے۔

ان کے اہل خانہ اپنے والد کو شیڈول کے مطابق ڈائلیسس کے علاج کے لیے ہسپتال لے جانے کے لیے جدوجہد کررہے تھے۔ گھر والے چاہتے تھے کہ وہ ڈرائیونگ سیکھ لے لیکن وہ مرد ڈرائیونگ انسٹرکٹر سے سیکھنے کے لیے راضی نہیں تھیں۔

اس سے ایمانہ کو سیکھ ملی اور انھوں نے  ڈرائیونگ سیکھنے اور خواتین کے لیے ڈرائیونگ اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا۔

اس تمام جدوجہد میں انہیں ڈرائیونگ سیکھنے میں ایک سال سے زیادہ کا عرصہ لگ گیا اور اسے سرینگر اور بڈگام کے دو اضلاع کے علاقائی ٹرانسپورٹ دفاتر (آر ٹی او ایس) کے چکر لگانے پڑے۔

اس کے بعد ایمانہ اسلم نے کشمیر میں پہلی بار خواتین کا خصوصی ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ "اسٹیئر وی گو"(steer we go) شروع کیا۔

ایمانہ کی مذکورہ دوست اس کی پہلی طالبہ بن گئی۔

آج ایمانہ اسلم خواتین کو ڈرائیونگ سیکھانے کے ساتھ ساتھ وہ جم ٹرینر کے طور پر بھی کام کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا تجربہ کافی کچھ سیکھنے کا رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ابھی بہت کچھ طے کرنا ہے اور مزید حاصل کرنا ہے۔

اگرچہ کوویڈ-19 سے متاثرہ لاک ڈاؤن نے کاروباری برادری کو نیچے کی طرف دھکیل دیا ہے اس پر ایمانا کا کہنا ہے کہ جو کچھ بھی ہو وہ اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہتی ہیں۔

ایمانہ کی ٹیم کے پاس کوئی لمبی فہرست نہیں ہے لیکن وہ صرف دو ارکان پر مشتمل ہے۔ وہ زیادہ تر چیزیں خود سنبھالتی ہیں اور دوسرا ممبر لڑکیوں کو اسکوٹر جیسی دو پہیوں والی گاڑیاں چلانے کی تربیت دینے میں مدد کرتا ہے۔ وہ کاروں کی طرح دیگر فور وہیلرز بھی ڈرائیونگ سکھاتی ہیں۔

ایمانہ نے اب تک 200 سے زائد خواتین کو تربیت دی ہے ، انھوں نے انسٹی ٹیوٹ میں 200 سے زائد خواتین کو تربیت دی ہے،جن میں سے کئی کو ڈرائیونگ کے لائسنس مل چکے ہیں جبکہ دیگر سیکھنے والوں کی قطار میں ہیں۔

کورس کی تکمیل کے بعد وہ اپنے تربیتی انداز کو بہتر بنانے کے لیے سب سے رائے بھی لیا کرتی ہیں۔

ایمانا کا ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ خواتین کے لیے دو کورسز پیش کرتا ہے-ایک ابتدائیہ کے لیے 21 دن کے لیے جو ڈرائیونگ نہیں جانتے ، اور دوسرا 19 دن کے لیے ہے جو کہ جدید تعلیم یافتہ ہیں۔

سڑکوں پر براہ راست گاڑی چلانے سے پہلے ایمانا اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ سب سے پہلے اپنے طالب علموں کو نظریاتی طور پر اپنے انسٹی ٹیوٹ میں بند جگہ پر کلاسیں منعقد کرائیں اور انہیں ماڈلز کی مدد سے سیکھائیں۔

اس کے علاوہ ان کی کوششوں سے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین پر کلاسیں اس دوران منعقد کی جاتی ہیں۔ ایمانا فی الحال کشمیر کے صرف دو اضلاع میں ڈرائیونگ سکھا رہی ہیں۔ اگرچہ وہ چاہتی ہیں کہ کشمیر کے تمام دس اضلاع میں شاخوں کو بڑھایا جائے اور اس کی شاخیں کھولی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے فون کرتے ہیں اور میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں ، لیکن آگے کا سفر مشکل ہے ، اور وہ ان کا سامنا زندہ دلی سے کرنے کے لیے تیاری ہیں۔

انھوں نے نوجوانوں کو دیے اپنے پیغام میں کہا کہ جس میدان میں آپ کو جانا ہے، اس کے لیے مسلسل اور کڑی محنت کیجیے، پھر مستقبل آپ کے قدم چومنے کو تیار رہے گی۔