اگر ماسک پہنیں گے تو لاک ڈاؤن نہیں لگے گا: کیجریوال

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 09-01-2022
اگر ماسک پہنیں گے تو لاک ڈاؤن نہیں لگے گا: کیجریوال
اگر ماسک پہنیں گے تو لاک ڈاؤن نہیں لگے گا: کیجریوال

 

 

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم لاک ڈاؤن نہیں لگانا چاہتے اگر آپ ماسک پہنیں گے تو لاک ڈاؤن نہیں لگے گا

 کیجریوال نے کورونا کو شکست دیکر اتوار کو واپس اپنا کام کاج سنبھال لیا ہے انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم لاک ڈاؤن نہیں لگانا چاہتےاگر آپ ماسک پہنیں گے تو لاک ڈاؤن نہیں لگے گا

دہلی سمیت پورے ملک میں کورونا تیزی سے بڑھ رہا ہے پھر بھی گھبرانے اور ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن ماسک پہننا اور سماجی دوری بہت ضروری ہے۔

ہماری کوشش ہے کہ کم سے کم پابندیاں لگائی جائیں، تاکہ لوگوں کا ذریعہ معاش اور روزگار چلتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ کل ڈی ڈی ایم اے میٹنگ میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پچھلی لہر کے مقابلے اس بار اموات میں بھی کمی آئی ہے اور لوگوں کو بہت اسپتال کم جانا پڑرہا ہے۔ گزشتہ روز دہلی میں 20 ہزار کیسز سامنے آئے اور سات مریضوں کی کورونا کی وجہ سے موت ہو ئی، جب کہ تقریباً 1500 بستر بھرے ہوئے ہیں۔

وہیں، 7 مئی 2021 کو، 20 ہزار معاملے آئے تھے، تب 341 اموات ہوئی تھیں اور 20 ہزار بستر بھر گئے تھے۔ میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ جن لوگوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگائی وہ ویکسین ضرور لگوالیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے بھی کورونا ہوگیا تھا اور تقریباً سات آٹھ دن تک ہوم آئسولیشن میں رہا۔

آپ سب کی دعائیں اور آشیرواد ملا۔ آپ سب کی نیک خواہشات مل رہی تھیں، اس کے لیے دل تہ دل سے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ مجھے تقریباً دو دن سے بخار تھا، اس کے بعد میں مسلسل ٹھیک رہا۔ لیکن کووڈ کے پروٹوکول کے مطابق میں سات آٹھ دن تک گھر میں آئسولیشن میں رہا۔ اب میں آپ سب کی خدمت میں حاضر ہوں۔ (ایجنسی )