کشمیر کے پلوامہ میں آئی ای ڈی برآمد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 02-05-2022
کشمیر کے پلوامہ میں آئی ای ڈی برآمد
کشمیر کے پلوامہ میں آئی ای ڈی برآمد

 

 

آواز دی وائس، سری نگر

پیر کو کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سیکورٹی فورسز کے ذریعہ ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) برآمد ہوا۔

تاہم اسے غیر فعال کر دیا گیا تھا۔

پولیس، آرمی اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے راج پورہ روڈ پر آئی ای ڈی کا پتہ لگایا۔

پولیس نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلایا گیا اور آئی ای ڈی کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا گیا۔