مجھےموت کےبعدنذرآتش کیا جائے،وسیم رضوی کی وصیت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 16-11-2021
مجھےموت کےبعدنذرآتش کیا جائے،وسیم رضوی کی وصیت
مجھےموت کےبعدنذرآتش کیا جائے،وسیم رضوی کی وصیت

 

 

نئی دہلی: اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کا رکن اور سابق چیئرمین وسیم رضوی ایک بار پھر خبروں میں ہے۔

وسیم رضوی نے اپنی وصیت کااعلان کیا ہے۔ اس میں اس نے مرنے کے بعد قبرستان میں دفنانے کے بجائے شمشان گھاٹ میں جلائے جانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اپنی وصیت میں رضوی نے ڈاسنا مندر کے مہنت نرسمہا نندا سرسوتی کومکھ اگنی دینے کا حق دیا ہے۔ اس حوالے سے وسیم رضوی نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔رضوی نے اپنی وصیت میں لکھا ہے کہ موت کے بعد اسے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا جائے اور پھر ہندو شمشان گھاٹ میں جلا دیا جائے۔

رضوی نے اپنی وصیت میں ڈاسنا مندر کے مہنت نرسمہا نندا سرسوتی کو آگ لگانے کا حق دیا ہے۔ اس تناظر میں ویڈیو جاری کرتے ہوئے وسیم رضوی نے کہا ہے کہ اسے قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

رضوی نے یہ بھی کہا کہ 'میری گردن کاٹنے کی سازش کی جارہی ہے، انعامات رکھے جارہے ہیں کیونکہ میرا جرم اتنا ہے کہ میں نے انسانیت کے خلاف نفرت پھیلانے والی 26 آیات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا'۔

رپورٹ کے مطابق رضوی نے کہا ہے کہ موت کے بعد اس کی لاش کو لکھنؤ میں رہنے والے ہندو دوستوں کے حوالے کر دیا جائے اور چتا بنانے کے بعد اس کی آخری رسومات ادا کی جائیں۔ اس بیان سے متعلق ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔