امسال کشمیر میں سو جنگجو مارے گئے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 12-06-2022
امسال کشمیر میں سو جنگجو مارے گئے
امسال کشمیر میں سو جنگجو مارے گئے

 

 

سری نگر :کشمیر صوبے کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی ) وجے کمار نے اتوار کے روز بتایا کہ رواں سال ابتک 99 جنگجو مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ سرگرم ملی ٹینٹوں اور اُن کے معاونین کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے دوران ابتک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائیوں کے دوران 99 ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ضلع پلوامہ کے دربگام گاوں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں تین مقامی جنگجو مارے گئے۔ آئی جی کشمیر کے مطابق مارے گئے تین میں سے ایک پولیس کانسٹیبل ریاض نائیکو کی ہلاکت میں براہ راست ملوث تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 2 جون کو وسطی ضلع بڈگام میں غیر مقامی مزدوروں پر ہوئے حملے میں بھی مہلوک جنگجو کا ہاتھ رہا ہے۔ موصوف آئی جی کے مطابق سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں ۔ٓانہوں نے کہاکہ پلوامہ تصادم آرائی کے دوران سیکورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں ہوا ، اور یہ کلین آ پریشن تھا جس دوران سیکورٹی فورسز نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر تین ملی ٹینٹوں کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی