چند گھنٹے کے دوران جموں و کشمیر میں دو دھماکہ: پولیس

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 29-09-2022
 چند گھنٹے کے دوران جموں و کشمیر میں دو دھماکہ: پولیس
چند گھنٹے کے دوران جموں و کشمیر میں دو دھماکہ: پولیس

 


اودھم پور: جموں و کشمیر کے اودھم پور میں ایک اور بس میں دھماکہ ہوا۔ ضلع میں گزشتہ 8 گھنٹوں میں یہ دوسرا دھماکہ ہے۔ دوسرا دھماکا رات 10 بج کر 45 منٹ پر ڈومیل چوک پر ایک بس میں ہوا۔ اس سے قبل بدھ کی رات اودھم پور کے ایک پٹرول پمپ پر کھڑی ایک خالی بس میں دھماکے سے دو افراد زخمی ہو گئے تھے

یہ واقعہ اودھم پور ضلع کے ڈومیل چوک پر ایک پٹرول پمپ کے قریب رات 10:30 بجے کے قریب پیش آیا۔ دھماکے سے قریب کھڑی دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو ادھم پور ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

دھماکوں کے بعد سے جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز موقع پر موجود ہیں، ساتھ ہی تمام سیکورٹی ایجنسیاں چوکس ہیں۔ ادھم پور میں دھماکہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 4 اکتوبر کو جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی ایک ٹیم اودھم پور میں ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات کے لیے بھیجی گئی ہے۔ فرانزک ماہرین بھی این آئی اے ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچیں گے۔ تاہم فوج کا بم ڈسپوزل اسکواڈ تحقیقات کر رہا ہے اور ڈاگ اسکواڈ بھی موقع پر موجود ہے۔

تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی اودھم پور سلیمان چودھری نے کہا، "دھماکہ تقریباً 10:30 بجے ہوا، واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں اور آس پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں"