وزیر داخلہ کا دورہ کشمیر: سیکورٹی بندو بست سخت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 04-10-2022
وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سیکورٹی بندو بست سخت
وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سیکورٹی بندو بست سخت

 


سری نگر:مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہکا دورہ کشمیر شروع ہوگیا ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پیر 03 اکتوبر کی شام جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر پہنچے۔ ان کے دورے کے پیش نظر وادی میں سیکورٹی کا نظام سخت ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ وزیر داخلہ امت شاہ وشنو دیوی مندر جائیں گے اور پھر وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دو ریلیوں سے خطاب کرنے والے ہیں۔

وہ منگل کو جموں کے ضلع راجوری اور ایک اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ عہدیداروں نے پیر کے روز کہا کہ شاہ کے دورے کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کا سلسلہ جاری ہے اور فضائی نگرانی کے لیے ڈرون کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں وادی میں کئی بڑے دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں۔

دورے کے پیش نظر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کا فقیدالمثال بند وبست کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر کی شاہراہوں اور دیگر لنک روڈس پر جہاں سیکورٹی فورسز کے عملے کی تعیناتی میں اضافہ کیا گیا ہے وہیں سری نگر، بارہمولہ، راجوری اور دیگر علاقوں میں چیک پوائنٹس بڑھا دئے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں و کشمیر میں بالعموم اور ان علاقوں جہاں وزیر داخلہ ریلیوں سے خطاب کرنے والے ہیں، میں سیکورٹی کو خصوصی طور پر بڑھا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں چیک پوائنٹس کی تعداد بڑھادی گئی ہے تاکہ وزیر داخلہ کا دورہ بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوسکے۔

ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ میں جہاں سیکورٹی نگرانی کو بڑھا دیا گیا ہے وہیں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیمیں رات دن گشت کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سری نگر میں بھی سیکورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے اور گشت کو تیز تر کر دیا گیا ہے اور اس کے علاوہ ڈرونز کے ذریعے بھی سیکورٹی نگرانی رکھی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیر کو سری نگر- بارہمولہ شاہراہ پر بعض مقامات پر سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی پارٹیاں مشکوک نظر آنے والے موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ان کی تلاشی کرتے تھے اور ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جا رہے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے پر پیر کو جموں پہنچ رہے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے دوران 4 اکتوبر کو راجوری میں جبکہ 5 اکتوبر کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

دلی واپس روانہ ہونے سے قبل مسٹر شاہ سری نگر میں غالباً ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی قیادت کریں گے