حجاب پرسیاست:بیٹیوں کا مستقبل برباد کیا جارہاہے:راہل گاندھی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 05-02-2022
حجاب پرسیاست:بیٹیوں کا مستقبل برباد کیا جارہاہے:راہل گاندھی
حجاب پرسیاست:بیٹیوں کا مستقبل برباد کیا جارہاہے:راہل گاندھی

 

 

نئی دہلی. کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کرناٹک میں طالبات کے حجاب پہننے کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ حجاب کو درمیان میں لاکرہندوستان کی بیٹیوں کی تعلیم اورمستقبل کو برباد کیا جارہا ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے ہفتہ کو ٹویٹ کیا اور کہا، "کسان کی محنت رنگ لآتی ہے جب زمین پر فصل شان سے لہلہاتی ہے۔ سب کو بسنت پنچمی اور سرسوتی پوجا کی بہت بہت مبارکباد۔"

ایک اور ٹویٹ میں، انہوں نے کہا، "ہم طالبات کے حجاب کو ان کی تعلیم کے راستے میں لا کر ہندوستان کی بیٹیوں کے مستقبل کوبرباد کر رہے ہیں۔ ماں سرسوتی سب کو علم دیتی ہے۔ وہ امتیازی سلوک نہیں کرتی۔"

 

درحقیقت، کرناٹک میں، اسکول کی طالبات کے حجاب پہننے پر تنازعہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اُڈپی کے ایک کالج میں مسلم لڑکیوں کو حجاب پہننے کی وجہ سے اسکول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ تاہم حجاب اور بھگوا شال پہنے طلبہ کے دو گروپوں کے درمیان لڑائی کرناٹک ہائی کورٹ تک بھی پہنچ گئی ہے۔

 

ساتھ ہی اسکول کی ایک طالبہ کے مطابق، "حجاب ہماری زندگی کا حصہ ہے۔ ہماری سینئرز اسی کالج میں حجاب پہن کر پڑھتی تھیں۔ یہ نیا اصول اچانک کیسے نافذ ہوا؟ حجاب پہننے میں کیا حرج ہے؟ کچھ عرصہ پہلے تک کوئی مسئلہ نہیں تھا۔"

اس پر کرناٹک کے وزیر داخلہ اراگا گیانندرا نے بیان دیا ہے کہ کسی بھی ادارے میں مذہب کو تعلیم سے دور رکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زیر تعلیم طالبات نہ تو حجاب پہن کر آئیں اور نہ ہی بھگوا شال۔

اس معاملے پر کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر لیڈر سدارامیا مسلم طالبات کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حجاب مسلمانوں کا بنیادی حق ہے۔ تعلیم بنیادی حق ہے۔ اگر انہیں اسکول آنے سے روکا جائے تو یہ ان کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے۔