دہلی اور اطراف میں موسلا دھار بارش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-09-2021
دہلی میں بارش
دہلی میں بارش

 

 

نئی دہلی: دو دن سے دہلی-این سی آر میں بارش نے عام زندگی کو بری طرح متاثر کردیا ہے۔ آج صبح سے بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سڑکوں پر پانی ہی پانی ہے ،ٹریفک جام کی خبریں مل رہی ہیں۔

اب بھی گہرے گھنے بادلوں کی وجہ سے اندھیرا چھایا ہوا ہے،در اصل صبح سے سورج نظر نہیں آیا۔ آفس جانے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ بسوں میں بھیڑ نظر آئی جبکہ ٹریفک کی رفتار دھیمی تھی۔ بارش نے راجدھانی کے موسم کو ٹھنڈا کردیا ہے۔

دہلی میں آج کی بارش نے ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ 2009 کے بعد ستمبر میں کسی ایک دن میں اتنی بارش نہیں ہوئی۔ 10 ستمبر 2009 کو دہلی میں 93.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ جبکہ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صفدرجنگ علاقہ میں 112.1 ملی میٹر، لودھی روڈ پر 120.2 ملی میٹر، پالم میں 71.1 ملی میٹر اور آیا نگر میں 68.2 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔