دہلی این سی آر میں بارش، نظام زندگی درہم برہم

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-01-2022
دہلی این سی آر میں بارش، نظام زندگی درہم برہم
دہلی این سی آر میں بارش، نظام زندگی درہم برہم

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

 دہلی این سی آر میں کل دیر رات سے ہو رہی بارش نے موسم کا مزاج بدل دیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کل رات سے ہو رہی بارش کی وجہ سے آج صبح دہلی اور این سی آر کے کئی علاقوں میں لوگوں کو پانی بھرنے کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر مطلع موسم ابر آلود رہے گا اور بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی-این سی آر میں 9 جنوری تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ہفتہ کی صبح درجہ حرارت 16 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ 

 دہلی میں بارش کی وجہ سے سڑکیں پانی سے بھر گئی ہیں۔ دارالحکومت دہلی میں بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

 بارشوں کے دوران دہلی کے کئی علاقوں میں پانی کی بھاری بھرکم صورت حال کو دیکھا جا رہا ہے۔ دارالحکومت کے پوش علاقے بھی اس کی گرفت میں ہیں۔