اگلے پانچ دنوں میں گرمی ’آسمان ‘ پر پہنچے گی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-04-2022
نصف ملک بدترین گرمی کی لپیٹ میں
نصف ملک بدترین گرمی کی لپیٹ میں

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

ملک بھر میں موسم تیزی سے بدل رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق راجستھان، بہار، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ میں اگلے 5 دنوں میں گرمی کی لہرمیں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ اور یہاں پارہ 45 ڈگری سے اوپر جانے کا امکان ہے۔ یعنی آنے والے دنوں میں مجموعی طور پر آسمان سے آگ برسنے والی ہے۔

دوسری طرف شمال مشرقی اور شمالی ہندوستان کے کچھ حصوں میں بارش اور اولے پڑ سکتے ہیں۔ آدھے شمالی ہندوستان میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید گرمی ہوگی۔ اگلے 5 دنوں میں ودربھ، اڈیشہ، بہار اور ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، گجرات، راجستھان، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی، مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں گرج چمک کے ساتھ طوفان آنے کا امکان ہے۔

جب کہ شمال مشرقی ریاستوں میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔ شمال مشرقی ہندوستان میں بارش اور طوفان کا امکان ہے۔اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ میں 30 اپریل تک موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

جب کہ جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ میں بکھری بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ جس میں پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ اور دہلی، اتر پردیش اور راجستھان میں مٹی کا طوفان، تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔

وہیں پارا ریاست مدھیہ پردیش میں 44 ڈگری کو عبور کر سکتا ہے۔ تین دن کی راحت کے بعد مدھیہ پردیش میں پارے نے پھر سے اپنا رویہ دکھانا شروع کر دیا ہے۔

ریاست کے گوالیار-چمبل پٹی، بندیل کھنڈ اور ستنا ریوا میں 28 اپریل تک سب سے زیادہ گرمی رہے گی۔ 29 اپریل سے بھوپال، اندور اور جبل پور سمیت پوری ریاست اور بھی گرم ہونا شروع ہو جائے گی۔ 29 اپریل سے 19 مئی تک شدید گرمی رہے گی۔

نیزکچھ شہروں میں درجہ حرارت 44 ڈگری یا اس سے اوپر جا سکتا ہے۔